ایک روٹی چاروں بھائیوں کومل کرکھانا ہوگی

گوادر(قدرت روزنامہ) وزیرا عظم شہباز شریف کا کہناہے کہ ایک روٹی چاروں بھائیوں کو مل کر کھانا ہوگی،جب چارروٹیاں ہوں گی تو چاروں بھائی بچوں میں تقسیم کریں گے۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے گوادر میں منعقدہ تقریب کے دوران کئے۔میڈیا رپورٹس کےمطابق وزیراعظم کاکہناتھاکہ یقین دلاتا ہوں کہ گوادر کے مسائل حل کریں گے اورمسائل حل کیے بغیر ترقی بے معنیٰ ہے،گوادر کا ایک ماہ میں یہ میرا دوسرا دورہ ہے اور ہمارا فرض ہے کہ ہم حکومتی وعدوں کو پورا کریں گے،وفاقی حکومت بلوچستان کے مسائل حل کرنے کی خواہاں ہے،خواہش ہے کہ گوادر اور بلوچستان کے عوام کو منصوبوں سے فائدہ ہو اور مقامی افراد کے مسائل حل کریں گے،وزیراعظم نےکہا کہ گوادر کی ترقی ہی بلوچستان کی ترقی ہے، حکمرانوں کا فرض ہے کہ بلوچستان کے عوام کے مسائل اور تکلیف کم کریں۔

انہوں نے کہا کہ گوادر کے ماہی گیروں کو کشتیوں کے لیے انجن دیں گے اور انجن کی تقسیم کے بعد مینٹیننس کی ذمہ داری بھی کمپنی کی ہو گی۔ 2 ہزار کشتیوں کے انجن کی تقسیم میرٹ کی بنیاد پر ہو گی، انکا کہناتھا کہ گوادر کے عوام بجلی کو ترس رہے ہیں لیکن ہم نے سالوں کی تاخیرکردی۔اس سے قبل وزیراعظم شہبازشریف نے غربت کم کرنے کیلئے بڑی صنتوں پر دس فیصد سپر ٹیکس لگانے کااعلان کیا ۔
وزیراعظم نے کہا کہ سیمنٹ ،شوگر،اسٹیل،آئل اینڈ گیس سیکٹر، ٹیکسٹائل ،بیکنگ ،فرٹیلائر،آٹوموبائل اور بیور یجزانڈسٹری پر دس فیصد ٹیکس لگے گا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے معاشی ٹیم کے اجلاس کے بعد گفتگومیں کہا کہ کوشش ہے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کریں، آئی ایم ایف سے مزید شرائط نہ آئیں تو امیدہے معاہدہ ہوجائے گا، بجٹ میں کیے گئے اعلانات کے مطابق آئی ایم ایف شرائط منظور ہوچکیں، موجودہ حکومت نے جرات مندانہ فیصلے کئے ہیں ،پاکستان ان فصیلوں سے مشکلات سے نکلے گا

Recent Posts

اٹک میں تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی موٹرسائیکل کو ٹکر، 4افراد جاں بحق

اٹک (قدرت روزنامہ)اٹک میں ڈھاک کے قریب تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی موٹرسائیکل کوٹکرسے 4…

5 hours ago

محسن نقوی کا تعلق جس قبیلے سے ہے وہ ہمارے ہاتھ مضبوط کرتا ہے، رانا ثناءاللّٰہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناءاللّٰہ نے کہا ہے…

5 hours ago

مولانا فضل الرحمان کا کیپٹن (ر) صفدر کے خطاب پر طنز، کیا کہا ؟ جانیے

لاہور (قدرت روزنامہ) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم شہباز شریف…

5 hours ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں گرد آلود ہوائیں چلنے کی پیش گوئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم…

5 hours ago

پرینیتی چوپڑا کے شوہر راگھو چڈا کی بینائی جانے کا خدشہ

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ کی نامور اداکارہ پرینیتی چوپڑا کے شوہر اور بھارتی سیاستدان راگھو…

6 hours ago

سابق انگلش کپتان مائیکل وان نے ورلڈ کپ کی متوقع سیمی فائنلسٹ ٹیموں کے نام بتا دیئے

لندن (قدرت روزنامہ) انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان نے آئی سی سی ٹی 20…

6 hours ago