سوشل میڈیا پر وائرل 75 روپے کے کرنسی نوٹ سے متعلق وضاحت جاری

کراچی (قدرت روزنامہ) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے سوشل میڈیا پر وائرل 75 روپے کے کرنسی نوٹ سے متعلق وضاحت جاری کردی۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اسٹیٹ بینک کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان واضح کرتا ہے کہ پاکستان کے 75 ویں یوم آزادی پر جاری کیے جانے والے یادگاری بینک نوٹ کے حوالے سے مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر گردش کرنے والا ڈیزائن جعلی ہے۔

واضح رہے کہ حکومت پاکستان نے ملک کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر75 روپے کا یادگاری نوٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیا تھا ، وفاقی کابینہ نے 75 روپے کے نوٹ کے ڈیزائن کی منظوری بھی دے دی ہے جس کے بعد چند روز سے سوشل میڈیا پر75 روپے کے نوٹ کا ڈیزائن زیر گردش ہے۔

Recent Posts

فیصل آباد، 2 بیویوں اور4 بچوں کو قتل کرکے خودکشی کرنیوالے شخص کا ’’سوسائیڈ نوٹ‘‘ مل گیا

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)2 بیویوں اور 4 بچوں کو قتل کرکے خودکشی کرنیوالے شخص سے متعلق…

8 mins ago

سلمان خان کے مزاج میں بھرپور تضاد ہے ، سوناکشی

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی اداکارہ سوناکشی نے کہا کہ سلمان خان کے مزاج میں بھرپور تضاد ہے…

12 mins ago

صدر زرداری نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دیدی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیرِاعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر ٹیکس…

30 mins ago

معروف کامیڈین بھارتی سنگھ ہسپتال منتقل

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی معروف کامیڈین بھارتی سنگھ کو طبیعت خراب ہونے پر ہسپتال میں داخل کروادیا…

35 mins ago

متوفی شخص کے فنگر پرنٹ سے موبائل کھولنا جائز ہے یانہیں؟ فتویٰ آگیا

کویت سٹی(قدرت روزنامہ)کویت میں وزارت اوقاف کے شعبہ افتیٰ نے فتویٰ جاری کیا ہے جس…

46 mins ago

نواز شریف نے گندم سکینڈل پر وزیراعظم کو طلب کر لیا

لاہور(قدرت روزنامہ)مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف نے گندم سکینڈل پر وزیراعظم…

54 mins ago