بارشیں دوبارہ کب سے شروع ہونگی؟ محکمہ موسمیا ت کی پیشگوئی سے چہرے کھل اٹھے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے 30 جون سے ملک کے بالائی علاقوں میں بارشوں کی پیش گوئی کر دی .

محکمہ موسمیات کے مطابق آج اتوار کو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا .

انہوں نے کہا کہ بالائی سندھ اور جنوبی پنجاب میں موسم شدید گرم رہے گا جب کہ اسلام آباد میں بھی آج موسم گرم اورخشک رہے گا .

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت دادو اور موہنجو داڑو میں 48 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا .

جیکب آباد، سبی، نوکنڈی، لاڑکانہ، روہڑی، شہید بینظیر آباد اور خیرپور میں درجہ حرارت 47 ڈگری ریکارڈ کیا گیا . دوسری جانب گرمی کے دوران ملک کے مختلف شہروں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے .

. .

متعلقہ خبریں