دعا زہرا مبینہ اغوا کیس دعا کے گھر چھوڑتے وقت عمر کتنی تھی؟مزید تحقیقات کاحکم،سی کلاس چالان کا تحریری فیصلہ جاری کردیاگیا

کراچی (قدرت روزنامہ) کراچی کی سٹی کورٹ میں دعا زہرا مبینہ اغوا کیس میں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے سی کلاس چالان پر تحریری فیصلہ جاری کردیا،میڈیا رپورٹس کے مطابق تحریری فیصلے میں کہا گیا یہ امر اب بھی قابل تفتیش ہے کہ دعا کے گھر چھوڑتے وقت عمر کتنی تھی؟عدالت نے قرار دیاکہ اپنی مرضی سے گھر چھوڑنے کے لئے مناسب عمر ہونا ضروری ہے،حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے مدعی مقدمہ کی مزید تحقیقات کی استدعا منظور کی جاتی ہے،مدعی کے وکیل کے مطابق پولیس چالان عمر کے تعین کے رپورٹ پر مبنی ہے،پولیس نے سی کلاس چالان کے ساتھ گواہوں،ظہیر اور دعا کا بیان پیش کیا، فیصلے میں کہا گیاکہ کہ مدعی نے دعا کے عمر کے تعین کی میڈیکل رپورٹ کیخلاف سیکریٹری صحت کو درخواست دی ہے،وکیل مدعی نے بتایا کہ نادرا ریکارڈ میں دعا کی عمر 14 سال سے کم ہے،عمر کے تعین کی رپورٹ جھوٹی ہے،عدالت نےقرار دیاکہ مقدمے کی مزید تفتیش پر سرکاری وکیل کا کوئی اعتراض سامنے نہیں آیا،عدالت نے محکمہ صحت کو مدعی کی درخواست 7 روز میں نمٹانے کا حکم دیتے ہوئے کہا اگر میڈیکل بورڈ بنایاجائےتوعدالت کوبھی فیصلے سے آگاہ کیا جائے،عدالت نے تفتیشی افسر کو مزید تحقیقات مکمل کرنے کے بعد ضمنی چالان پیش کرنے کا حکم دے دیا، اس سے قبل کراچی کی ماتحت عدالت نے دعا زہرا کی عمر کے تعین کیلئے نیا میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم دے دیا، جوڈیشل مجسٹریٹ کراچی شرقی کے روبرو دعا زہرا کے مبینہ اغواء سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ، جہاں دعا زہرا کے والدین کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ دعا زہرا کی عمر 17 سال قرار دے کر مقدمہ سی کلاس کیا گیا ، پولیس کے چالان کا پورا انحصار صرف بچی کی عمر اور اس کے بیان پر ہے ، عمر کے تعین کے لئے میڈیکل بورڈ تشکیل دئیے بغیر کیس کا سی کلاس میں منظور کرلیا جانا غیرقانونی ہے۔

Recent Posts

باجوڑ؛ کمرے کی چھت گرنے سے 2خواتین جاں بحق ،5افراد زخمی

باجوڑ(قدرت روزنامہ)باجوڑ میں بارش کی وجہ سے کمرے کی چھت گرنے سے 2خواتین جاں بحق…

3 mins ago

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کا سلسلہ کل تک جاری رہنے کا ا مکان ، باجوڑ میں باغات تباہ ہو گئے

پشاور(قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کا سلسلہ کل تک جاری رہنے کا ا…

7 mins ago

حج کے ارادے سے سعودی عرب جانے والوں کیلئے سعودی علماء نے فتویٰ جاری کردیا

ریاض (قدرت روزنامہ) سعودی عرب کی سینئیر علماء کونسل نے آنے والے سیزن میں حج…

15 mins ago

ٹی 20 ورلڈکپ ٹرافی کی نمائش، شعیب اختر کا ٹرافی کے ہمراہ آٹو رکشہ پر اسٹیڈیم کا چکر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاہور قذافی اسٹیڈیم میں آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کی…

17 mins ago

حکومت کا چینی کی برآمد کی اجازت نہ دینےکا فیصلہ

لاہور(قدرت روزنامہ)حکومت نے چینی کی برآمد کی اجازت نہ دینےکا فیصلہ کیا ہے۔ نجی ٹی…

20 mins ago

وزیراعلیٰ مریم نواز کا کام کی جگہ پر حفاظت اور صحت کے عالمی دن پر پیغام

لاہور(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کام کی جگہ پر حفاظت اور صحت کے عالمی…

30 mins ago