جے یوآئی ف کا سود کیخلاف فیصلے پر نیشنل بینک کی اپیل سے لاتعلقی کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) جمیعت علماء اسلام ف نے سود کیخلاف فیصلے پر نیشنل بینک کی اپیل سے لاتعلقی کا اعلان کردیا ہے، جے یوآئی ف کے وفاقی وزیر مواصلات مولانا اسعد کا کہنا ہے کہ نیشنل بینک کس بنیاد پر سپریم کورٹ میں اپیل میں جا رہا ہے؟ اسلام یا شریعت کے خلاف پراقدام کی مخالفت کریں گے۔ انہوں نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سود کے خلاف واضح مئوقف اختیار کرے، چار سال سے برقرار اتحاد کہیں پارہ پارہ نہ ہوجائے، پارلیمان کو آگاہ کردینا چاہتا ہوں کہ ملک میں تحریکوں سے تاریخ بھری پڑی ہے، لیکن اگر حکومت نیشنل بینک کے فیصلے سے دستبردار نہیں ہوتی کہ نیشنل بینک سودی فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل میں جائے تو پھر ہمیں حکومت کی کسی وضاحت کی ضرورت نہیں۔

اگر کوئی سودی فیصلے پر وضاحت یا ابہام چاہیے تو ہم علماء کرام آپ کو بہترین معاشی ماہرین دیں گے ۔ وفاقی وزیر مولانا اسعد نے کہا کہ ہم سے چھوٹے چھوٹے فیصلوں سے متعلق پوچھا جاتا ہے لیکن اتنے بڑے فیصلے بارے نہیں پوچھا گیا، ہمیں نیشنل بینک کا اپیل میں جانے کا فیصلہ بالکل قابل قبول نہیں۔ وفاقی وزیر مولانا اسعد نے کہا کہ تین دہائیوں سے سود کے خاتمے کا مسئلہ چل رہا ہے، 22 سال تک یہ فیصلہ التوا میں رہا، وفاقی شرعی عدالت نے 22 سال بعد فیصلہ سنایا، اس پر حکومت کو جشن منانا چاہیے تھا، نیشنل بینک کس بنیاد پر سپریم کورٹ میں اپیل میں جا رہا ہے؟ اسلام یا شریعت کے خلاف پراقدام کی مخالفت کریں گے، سپریم کورٹ پر بھی لازم ہے کہ 30، 30 سود کے خلاف فیصلوں کو نہ لٹکایا جائے۔
تنظیم المدارس اہلسنت پاکستان کے صدر مفتی منیب الرحمن نے کہا نے اپنے بیان میں کہا کہ حکومت اور قومی مالیاتی ادارے سود سے متعلق وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیل میں جانے کے بجائے روڈ میپ تیار کریں۔ کیا قوم کولہو کے بیل کی طرح ہر بار گھوم پھر کر اسی مقام پرآ کھڑی ہوگی، جہاں سے سفر کا آغاز کیا تھا۔

Recent Posts

ایکشن اور ڈرامے سے بھرپور نیٹ فلکس ویب سیریز ’ہیرا منڈی‘ ریلیز کردی گئی

ممبئی(قدرت روزنامہ) نامور فلمساز سنجے لیلا بھنسالی کی ایکشن اور ڈرامے سے بھرپور ویب سیریز…

7 mins ago

پرینیتی چوپڑا کے شوہر آنکھوں کی پیچیدہ بیماری میں مبتلا ہوگئے، بینائی جانے کا خدشہ

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ کی نامور اداکارہ پرینیتی چوپڑا کے شوہر اور بھارتی سیاستدان راگھو…

15 mins ago

نان فائلرز کے پہلے فون بند کریں پھر ۔۔۔؟ مفتاح اسماعیل نے ایک اوربڑی پابندی کی تجویز دیدی

کراچی (قدرت روزنامہ) نان فائلرز کے پہلے فون بند کریں پھر ۔۔۔؟سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل…

18 mins ago

’’ میں آپ کو بریانی اور نوٹ دوں گی اور۔۔‘‘ راکھی ساونت نے سیاست میں قدم رکھنے کا اعلان کر دیا

ممبئی(قدرت روزنامہ)تنازعات میں گھری رہنے والی راکھی ساونت ایک بار پھر سوشل میڈیا پر وائرل…

28 mins ago

پختونخوا؛ سکیورٹی فورسز اور پولیس وین پر حملے، جوابی کارروائی میں 3 دہشتگرد ہلاک

پشاور(قدرت روزنامہ) پختونخوا میں سکیورٹی فورسز اور پولیس وین پر حملوں میں جوابی فائرنگ میں…

37 mins ago

لاہور: ٹکسالی گیٹ کے علاقے میں موٹرسائیکل سوار کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید

لاہور(قدرت روزنامہ) ٹکسالی گیٹ کے علاقے میں موٹرسائیکل سوار کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید…

58 mins ago