پی ٹی آئی کا 2 جولائی کو جلسہ کی اجازت نہ ملنے پر اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف نے 2 جولائی کو جلسہ کی اجازت نہ ملنے پر اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ پی ٹی آئی نے ضلعی انتظامیہ کو 27 جون 2022 کو باضابطہ طور پر درخواست جمع کروائی تھی۔ اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے درخواست پر کوئی پیش رفت نہ ہو سکی۔ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں علی نوازاعوان اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کریں گے۔
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے 2 جولائی کو پریڈ گراؤنڈ میں حکومت مخالف احتجاجی جلسے کا اعلان کرتے ہوئے تمام بڑے شہروں کے کارکنوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنے اپنے شہروں میں ہفتے کی رات کو جلسوں کا اہتمام کریں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں پریڈ گراؤنڈ میں منعقد ہونے والے جلسے سے خطاب کروں گا جہاں راولپنڈی اور اسلام آباد سے لوگ جمع ہوں گے جبکہ آپ اپنے اپنے شہروں میں ہونے والے جلسوں میں بھرپور شرکت کریں کیونکہ یہ ہمارے بچوں کے محفوظ مستقبل کے لیے بہت ضروری ہے۔

گذشتہ روز سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ معیشت کو ٹھیک کرنے کا واحد طریقہ زرداری ،شریف اپنا آدھا پیساواپس لے آئیں،قوم سے اپیل ہے کہ 2جولائی کی شام کو شہر شہر پرامن احتجاج کیلئے باہر نکلیں، مہنگائی کے خلاف پرامن احتجاج کرنا ہمارا جمہوری اور آئینی حق ہے، قوم کے پاس بحران سے نکلنے کا راستہ صاف اور شفاف الیکشن ہے۔ انہوں نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سازش کے تحت ایک حکومت آئی، جس کے خلاف عوام سڑکوں پر نکلی ہوئی ہے، حکومت میں 60 فیصد لوگ ضمانت پر ہیں،یہ تجربہ لوگ سمجھے جاتے تھے انہوں نے مہنگائی اور معیشت کیلئے پلان لے کر آنا تھا، دونوں خاندان تین سال سے ملک پر حکومت کرتے رہے، ہمارے تین سال تنقید کہ مہنگائی بہت لوگ پس گئے ہیں۔

Recent Posts

فیض آباددھرنافیصلے پرعملدرآمد کیس؛ چیف جسٹس کا انکوائری کمیشن کی رپورٹ پر مایوسی کا اظہار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)فیض آباد دھرنا فیصلے پرعملدرآمد کیس میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے…

19 mins ago

دوسری شادی سے متعلق پروگرام پر صارفین ساحر لودھی پر برس پڑے

کراچی (قدرت روزنامہ) حال ہی میں ساحر لودھی کا پروگرام وائرل ہو رہا ہے، جس…

32 mins ago

وفاقی دارالحکومت میں نان اورروٹی کی پرانی قیمتیں بحال

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی دارالحکومت میں نان اورروٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن واپس لے…

38 mins ago

حج ویزا پالیسی ، سعودی عرب نے نئی پابندیوں کا اعلان کردیا

ریاض (قدرت روزنامہ) سعودی عرب نے حال ہی میں حج ویزوں کے اجرا کے حوالے…

41 mins ago

ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف حکمت عملی سے متعلق بابراعظم نے بڑا اعلان کر دیا

لاہور (قدرت روزنامہ )قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ورلڈکپ کی تیاریوں سے متعلق گفتگو…

47 mins ago

تھانے میں توڑ پھوڑ کرنے پر3خواجہ سرا اور ان کا ایک ساتھی گرفتار

گجرات(قدرت روزنامہ) گجرات میں پولیس کے مبینہ تشدد پر خواجہ سراو¿ں کی جانب سے تھانہ…

1 hour ago