لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے میں خامیوں پر سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے ، فواد چودھری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سابق وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہناہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے میں خامیاں ہیں ،فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے .

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہنا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے نے پنجاب میں سیاسی بحران میں مزید اضافہ کر دیا ہے، حمزہ شہباز کی حکومت برقرار نہیں رہی لیکن جو حل دیا گیا ہے اس کے نتیجے میں بحران ختم نہیں ہو گا، اس فیصلے میں کئی خامیاں ہیں لیگل کمیٹی کی میٹنگ بلا لی ہے ہائیکورٹ کے فیصلے میں خامیوں کو لے کر سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے .

. .

متعلقہ خبریں