ملک میں ذی الحج کا چاند نظر آ گیا

لاہور(قدرت روزنامہ) ملک میں ذی الحج کا چاند نظر آ گیا، دنیا کے بیشتر ممالک میں یکم ذی الحج کل بروز جمعہ کو ہو گی، عید الضحٰی 10 جولائی کو منائی جائے گی۔ واضح رہے کہ سعودی عرب دنیا کا پہلا ملک ہے جہاں رواں سال کے ماہ ذوالحجہ کا چاند سب سے پہلے نظر آیا۔ بتایا گیا کہ سعودی عرب میں وقوف عرفہ 8 جولائی بروز جمعہ جبکہ عید الاضحٰی 9 جولائی بروز ہفتہ کو ہو گی۔
جبکہ ملائیشیا رواں سال سب سے پہلے عید الاضحٰی کی تاریخ کا باضابطہ اعلان کرنے والا ملک تھا، جہاں یکم ذوالحجہ یکم جولائی جبکہ عید قربان 10 جولائی کو ہو گی۔ جبکہ گزشتہ روز پاکستان میں بھی ذوالحجہ کا چاند نظر نہیں آیا تھا۔ واضح رہے کہ دنیا بھر میں عید الاضحٰی کی آمد کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔

ماہرین فلکیات پہلے ہی عید الضحٰی کی ممکنہ تاریخ کے حوالے سے پیشن گوئی کر چکے۔

متحدہ عرب امارات سے تعلق رکھنے والے معروف ماہر فلکیات ابراہیم الجروان کی جانب سے عید الاضحیٰ کی تاریخ کے حوالے سے پیشن گوئی کرتے ہوئے بتایا گیا کہ متحدہ عرب امارات میں یومِ عرفہ 8 جولائی جبکہ عید الاضحیٰ 9 جولائی بروز ہفتہ کو ہونے کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ ابراہیم الجروان نے حالیہ کچھ برسوں کے دوران عید اور رمضان المبارک کے چاند کی رویت کے حوالے سے اپنی درست پیشن گوئیوں سے خاصی شہرت حاصل کی ہے۔
ابراہیم الجروان نے گزشتہ سال ہی رواں سال کے رمضان المبارک اور عید الفطر کی تاریخوں کی پیشن گوئیکی تھی۔ یہاں واضح رہے کہ خلیجی ممالک خاص کر متحدہ عرب امارات میں ہجری مہینوں کے چاند کی رویت کے حوالے سے اب ٹیکنالوجی کی ہر ممکن مدد لی جاتی ہے۔ ٹیکنالوجی کی مدد سے ہی متحدہ عرب امارات میں عیدین، حج اور رمضان المبارک کی تاریخیں پہلے سے ہی بتا دی جاتی ہیں۔

Recent Posts

پاکستان میں پہلی بار خواجہ سرا کسی سیاسی جماعت کی مرکزی کابینہ میں شامل

پشاور (قدرت روزنامہ )پاکستان میں پہلی مرتبہ کسی خواجہ سراکو سیاسی جماعت کی مرکزی کابینہ…

3 mins ago

10 اور 11 مئی کو جنوبی پنجاب میں طوفانی بارش کا امکان

لاہور(قدرت روزنامہ) پی ڈی ایم اے پنجاب نے رواں ہفتے ہیٹ ویو، بارشوں اور طوفان…

8 mins ago

کچھ عرصہ پہلے تک 3ہزار میں فروخت ہونیوالا 20کلو آٹے کا تھیلااب کتنے میں دستیاب ہے؟ وزیر خوراک پنجاب نے بتا دیا

لاہور(قدرت روزنامہ) کچھ عرصہ پہلے تک 3ہزار میں فروخت ہونیوالا 20کلو آٹے کا تھیلااب کتنے…

13 mins ago

بشریٰ بی بی کو بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) عدالت نے بشریٰ بی بی کو سب جیل بنی گالہ سے اڈیالہ…

20 mins ago

سول عدالتوں کی منتقلی او ر دہشتگردی کے مقدمات درج ہونے کیخلاف وکلا کا احتجاج، پولیس کا لاٹھی چارج اور شیلنگ

لاہور(قدرت روزنامہ)سول عدالتوں کی منتقلی او ر دہشتگردی کے مقدمات درج ہونے کیخلاف سراپا احتجاج…

22 mins ago

اداکارہ جویریہ عباسی نے ’’مسٹری مین‘‘ کے ہمراہ ایک اور تصویر جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ جویریہ عباسی نے ’’مسٹری مین‘‘ کے…

37 mins ago