پشاور زلمی کے برطانیہ میں ٹیلنٹ ہنٹ میں انگلینڈ اور پشاور زلمی کے اسٹار بیٹسمین کی شرکت

برطانیہ (قدرت روزنامہ)برطانیہ ، یورپ اور دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں ، گلوبل زلمی کلبز کے کرکٹرز اور چھپے کرکٹ ٹیلنٹ کی تلاش کے لیے پشاور زلمی کے برطانیہ میں ٹیلنٹ ہنٹ کا پہلا مرحلہ کامیابی سے نیوکاسل میں منعقد ہوگا ۔ پشاور زلمی کے صدر انضمام الحق، ڈائریکٹر کرکٹ محمد اکرم اور پشاور زلمی کے اسٹار ٹام کوہلر کیڈمور ٹرائلزلینے موجود تھے۔

زلمی ٹی وی سے گفتگو میں ٹام کوہلر کیڈمور نے کہا کہ پشاور زلمی کے صدر انضمام الحق اور محمد اکرم کو برطانیہ میں مل کر بہت خوشی ہے ۔ ان ٹرائلز سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا۔ ٹرائلز میں بیٹنگ اور باولنگ کا اچھا ٹیلنٹ دیکھنے کو ملا ۔ ٹام کوہلر کیڈمور نے کہا کہ پاکستان میں سپر لیگ میں اچھا وقت گزارا، پشاور زلمی بہترین فرنچائز ہے اور ان کے ساتھ پر لمحے کو انجوائے کیا۔

ٹام کوہلر نے کہا پاکستانیوں کی مہمان نوازی شاندار ہے۔ پاکستان سپر لیگ میں سیکورٹی اور دیگر انتظامات شاندار تھے۔ ٹام کوہلر نے کہا کہ وہ پاکستانی کھانوں کے بھی مداح بن گئے ہیں۔ چکن قورمہ بہت لذیذ تھا جبکہ میٹھے میں گلاب جامن کا ذائقہ آج بھی نہیں بھولا۔

پشاور زلمی کے برطانیہ میں ٹرائلز کے دوسرا مرحلہ کل گلاسگو میں ہوگا۔

Recent Posts

“پاکستان نے بھی چوڑیاں نہیں پہنی ہیں”، بھارتی وزیر دفاع کے بیان پر فاروق عبداللہ کا رد عمل آ گیا ، ویڈیو دیکھیں

سری نگر(قدرت روزنامہ)جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق…

3 hours ago

بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نےآزاد کشمیر کے حوالے سے زہر اگل دیا ، خصوصی انٹرویو میں کیا کہا ؟ جانیے

نئی دہلی(قدرت روزنامہ)بھارت کےوزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نےآزاد کشمیر کے حوالے سے ایک بار…

3 hours ago

گندم اسکینڈل، کسانوں کا 10 مئی سے ملک گیر احتجاج کا اعلان

لاہور(قدرت روزنامہ)کسان اتحاد نے 10 مئی سے ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا ہے۔ چیئرمین…

3 hours ago

خشک دودھ کی درآمد پر پابندی، امپورٹ ڈیوٹی بڑھانے کا مطالبہ

لاہور(قدرت روزنامہ)ڈیری پراڈکٹس کے تاجروں نے خشک دودھ کی درآمد پرمکمل پابندی یا اس پرامپورٹ…

3 hours ago

جنوبی برازیل میں سیلاب، مٹی کے تودے گرنے سے 66 افراد ہلاک

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جنوبی برازیل میں حکام لوگوں کو سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے…

4 hours ago

مجھے نشہ دے کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، آسٹریلین نائب وزیر کا انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آسٹریلین رکن اسمبلی اور نائب وزیر بریٹینی لاؤگا نے دعویٰ کیا ہے…

4 hours ago