والدہ کا مقصد صرف پیسہ حاصل کرنا ،اپنی مرضی سے والد کے ساتھ ہیں ،صوفیہ مرزا کی بیٹیوں نے واضح کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اداکارہ صوفیہ مرزا کی بیٹیوں کا کہنا ہے ہم دبئی میں اپنے والد کے پاس اپنی مرضی سے رہ رہی ہیں، والدہ کا مقصد صرف پیسوں کا حصول ہے۔ نجی ٹی وی “دنیا نیوز “کے مطابق اداکارہ صوفیہ مرزا کی دونوں بیٹیوں کا کہنا ہے کہ وہ اپنی مرضی سے دبئی میں اپنے والد شیخ عمر فاروق کے ساتھ رہ رہی ہیں، ان کی والدہ کا مقصد صرف پیسہ اور شہرت حاصل کرنا ہے، وہ 2017 میں دبئی آئی تھیں لیکن اپنے بچوں سے نہیں ملیں۔
رپورٹ کے مطابق پاکستانی اداکارہ صوفیہ مرزا کی اپنے سابق شوہر شیخ عمر فاروق کو مقدمات میں پھنسانے کی کوشش کا عدالتی دستاویز ات نے بھانڈا پھوڑ دیا،صوفیہ مرزا نے سابق مشیر احتساب شہزاد اکبر کی ملی بھگت سے کارروائی کی، شیخ عمر فاروق کے خلاف مہم کے لیے شہزاد اکبر نے ایف آئی اے کو استعمال کیا، شہزاد اکبر کی ہدایت پر عمر فاروق کے خلاف مقدمہ بنایا گیا۔
اداکارہ کے سابقہ شوہر پر فراڈ اور منی لانڈرنگ کے الزامات لگائے گئے، ان کے خلاف کارروائی کیلئے انٹرپول سے بھی جھوٹ بولا گیا، تین ممالک کی عدالتوں نے عمر فاروق ظہور کو الزامات ثابت نہ ہونے پر بری کر دیا،صوفیہ مرزا نے اس سے قبل سابق شوہر پر بچیوں کے اغوا کا مقدمہ بھی درج کروایا، اداکارہ اور ان کے سابق شوہر کے درمیان دو بیٹیوں کی حوالگی کا تنازع چل رہا تھا۔
نجی ٹی وی کے مطابق اداکارہ کے سابق شوہر نے کہا کہ صوفیہ مرزا نے بیٹیاں حوالے کرنے کے لیے 50 لاکھ روپے لیے، معاہدے میں پیسوں کا ذکر نہ کرنے کی شرط رکھی ،صوفیہ مرزا اور عمر فاروق کے درمیان معاہدے کی کاپی سامنے آ گئی اور اس حوالے سے سابق شوہر کا کہنا تھا کہ معاہدہ 2007 میں 2گواہوں کی موجودگی میں کیا گیا۔

Recent Posts

چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرمناک ہوگی، ترجمان پی ٹی آئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)تحریک انصاف کے ترجمان نے کہا ہے کہ چیف جسٹس کی مدت ملازمت…

2 hours ago

چئیرمین پی اے سی کا انتخاب، پی ٹی آئی کے سینئر رہنماؤں نے شیر افضل کی مخالفت کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چئیرمین پی اے سی کے انتخاب کے معاملے میں شیر افضل مروت کے…

2 hours ago

پی ٹی اے کا نان فائلرز کی سم بلاک کرنے سے انکار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پی ٹی اے نے ایف بی آر کو پانچ لاکھ سے زائد…

2 hours ago

صدر نے تین صوبوں کے گورنرز تعینات کرنے کی منظوری دیدی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) صدر مملکت آصف علی زرداری نے تین صوبوں کے گورنر کے لیے…

3 hours ago

سی ایس ایس امتحان 2023 کے نتائج کا اعلان، کامیابی کی شرح 2.96 فیصد

لاہور (قدرت روزنامہ)سینٹرل سپیریئر سروسز (سی ایس ایس) امتحان 2023 کے نتائج کا اعلان کر…

3 hours ago

ڈیرہ غازی خان میں خالہ نے پیٹرول چھڑک کر 3 بچوں کو آگ لگادی

ڈیرہ غازی خان (قدرت روزنامہ)ڈیرہ غازی خان کے علاقے چورہٹہ میں خالہ نے پیٹرول چھڑک…

3 hours ago