ایک غیر ملکی بری ہونے کے باوجودجیل میں ہے، نوازشریف کی بات ہوتی تو ساری مشینری حرکت میں آجاتی، اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ میں  جعلی دستاویزات پر پاکستان لائے گئے برمی منشیات سمگلر کی حوالگی کے کیس میں  جسٹس محسن اختر کیانی نے  ریمارکس دیے کہ ایک غیرملکی کئی برسوں سےبری ہونےکےباوجودجیل میں ہے،اگرنوازشریف کی بات ہوتی توساری مشینری حرکت میں آجاتی۔

عدالت نے رہائی کے باوجود غیر ملکی منشیات سمگلر کے جیل  میں ہونے پر ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ کی سرزنش کی ،عدالت نے ریمارکس دیے کہ شورٹی اورکچھ شرائط پوری کرنےکےبعدرہاکرنےکاحکم دیاتھا،ملزم کوجیل میں مزیدرکھناغیرقانونی ہے،  واپسی کےانتظامات تک سٹیٹ اس کوجگہ دے۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ ایف آئی اےوالےجعلی دستاویزات پرابراہیم کویہاں لیکرآئے، یہاں اس کوسزاہوئی،بری ہوکر 5 سال سےجیل میں پڑاہے، اس کواپنےملک میں بھی معافی مل چکی،غیرملکی ہےپاکستانی نہیں،  غریب کاکوئی خیال ہی نہیں کرتا۔

 عدالت نےرپورٹ طلب کرتےہوئےسماعت 18 جولائی تک ملتوی کردی۔

Recent Posts

نئے معاہدے کیلیے آئی ایم ایف کا وفد اگلے ہفتے پاکستان کا دورہ کرے گا، وفاقی وزرا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزرا نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کا وفد سات یا…

1 min ago

بھارت میں افغان قونصلر جنرل 25 کلو سونا اسمگل کرتے ہوئے پکڑی گئیں

ممبئی(قدرت روزنامہ) بھارت میں افغانستان کی قونصل جنرل ذکیہ وردک 1.9 ملین ڈالر کی مالیت…

9 mins ago

سعودی اور امریکی افواج کی مشترکہ جنگی مشقوں کا آغاز ہوگیا

ریاض(قدرت روزنامہ) بحیرہ احمر کے ساحل پر واقع تجارتی بندرگاہ ینبع میں سعودی عرب اور…

15 mins ago

بدنیتی پر مبنی مہم؛ جسٹس محسن کیانی کا بھی توہین عدالت کارروائی کیلئے خط

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) بدنیتی پر مبنی مہم کے خلاف جسٹس محسن کیانی نے بھی توہین…

22 mins ago

بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی صارفین پر مزید 51 ارب روپے کا بوجھ ڈالنے کی درخواست

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے صارفین سے 51 ارب 88 کروڑ روپے…

32 mins ago

پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع ہے، اس…

50 mins ago