ملک بھر میں مون سون بارشوں کا سلسلہ شروع ، محکمہ موسمیات نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک بھر میں مون سون بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، جس کے بعد جڑواں شہروں میں موسلادھار بارش، جب کہ کراچی میں بوندا بادی نے موسم خوشگوار کردیا۔نجی ٹی وی کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری تازہ الرٹ نے سندھ اور بلوچستان کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔ محکمے کے مطابق موسلا دھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب جب کہ

ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ اس دوران طوفانی ہواؤں سے کمزور انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچے گا۔محکمہ موسمیات نے تمام اداوں کو بھی الرٹ جاری کر دیا ہے۔آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں کے دوران ملک کے بالائی علاقو ں کے ساتھ بلوچستان اور سندھ میں موسلادھار بارش کی پیشگوئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق جمعه کے روز ملک کے بیشتراضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کے ساتھ کشمیر، بالائی/وسطی پنجاب، خیبرپختونخوا، اسلام آباد ،زیریں سندھ اور مشرقی بلوچستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ہفتہ کے روز ملک کے بیشتراضلاع میں موسم مرطوب اورمطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ کشمیر ،بالائی/وسطی پنجاب، خیبرپختونخوا ،اسلام آباد ،زیریں سندھ اور مشرقی بلوچستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورمرطوب جبکہ بالائی سندھ اور جنوبی پنجاب میں شدید گرم رہا۔ تاہم اسلام آباد، بالائی پنجاب ، بالائی خیبر پختونخوا اورکشمیرمیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش: کشمیر: مظفر آباد(ائیر پور ٹ 33، سٹی 24)،کوٹلی 20، گڑھی دوپٹہ 19،راولاکوٹ 08، پنجاب : اسلام آباد(سید پور 32، بوکرہ 28، زیرو پوائنٹ ، ائیر پورٹ 11، گولڑہ 07)، جہلم 27، مری 21، منگلہ 18، راولپنڈی (چکلالہ 13، شمس آباد 12)، گوجرانوالہ 07، سیالکوٹ (سٹی 06)، گجرات 05، منڈ ی بہاؤالدین 03، نارووال 02، خیبر پختونخوا: مالم جبہ 14، کاکول 09 اور بالاکوٹ میں 06 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔گزشتہ روز ریکارڈکیےگئےزیادہ سےزیادہ درجہ حرارت: نوکنڈی،دالبندین، چلاس، نور پور تھل 47، دادو اوربہاولنگرمیں 46ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Recent Posts

پاکستان میں لوگوں کے شادیاں نہ کرنے کی ممکنہ وجہ سامنے آگئی

لاہور (قدرت روزنامہ )اقوام متحدہ کی ایک تازہ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 22 ملین…

8 mins ago

کراچی؛ پیپلزبس سروس میں اسمارٹ کارڈ سے ادائیگی کا نظام متعارف

کراچی(قدرت روزنامہ) محکمہ ٹرانسپورٹ کے آٹو میٹڈ فیئر کلیکشن اسمارٹ کارڈ سسٹم کا آغاز ہوگیا۔…

15 mins ago

سنجے دت والدہ کو یاد کرکے جذباتی ہوگئے

ممبئی (قدرت روزنامہ )بالی ووڈ کے سٹار اداکار سنجے دت اپنی والدہ کی 43ویں برسی…

22 mins ago

9 ماہ میں 6.899 ارب ڈالرکی غیرملکی معاونت موصول

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کودوطرفہ اور کثیرالجہتی شراکت داروں کی جانب سے جاری مالی سال کے…

28 mins ago

کینیڈا میں سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں ملوث 3 بھارتی شہری گرفتار

ٹورنٹو(قدرت روزنامہ) کینیڈا کی پولیس نے سکھ علیحدگی پسند رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل…

41 mins ago

اداکارہ رمشا خان نے بیوقوف بنے رہنے کا اعتراف کرلیا

کراچی (قدرت روزنامہ)شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ رمشا خان کا کہنا ہے کہ وہ ماہ…

50 mins ago