ن لیگ اور پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے صدر کے انتخاب کیلئے کیا کرنے جارہی ہے ؟ جان کر آپ کو بھی یقین نہیں آئے گا

مظفر آباد(قدرت روزنامہ)شدید اختلافات کے باوجود پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے آزاد کشمیر کے صدر کے انتخاب کے لیے پاکستان تحریک انصاف کے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے مدمقابل مشترکہ امیدوار میدان میں اتارا ہے۔

نجی ٹی وی جیونیوز کی رپورٹ کے مطابق آزاد کشمیر کے صدر کے انتخاب کے لیے تحریک انصاف کے امیدوار بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے ہیں، بیرسٹر سلطان محمود کے کاغذات خواجہ فاروق احمد، غلام محی الدین دیوان اور چوہدری اخلاق نے جمع کروائے جنہیں منظور بھی کر لیا گیا ہے۔دوسری جانب متحدہ اپوزیشن نے ممبر اسمبلی میاں عبدالوحید کو صدر آزاد کشمیر کے لیے مشترکہ امیدوار نامزد کر دیا ہے۔

میاں عبدالوحید کا تعلق پاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیر سے ہے اور پاکستان میں شدید اختلافات کے باوجود آزاد کشمیر میں ن لیگ پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کرے گی۔یاد رہے کہ آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی میں وزارت عظمیٰ، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے لیے بھی پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے امیدوار مشترکہ تھے۔وادی نیلم سے پیپلز پارٹی کے صدارتی امیدوار میاں عبدالوحید کے کاغذات نامزدگی بھی منظور ہو گئے ہیں جبکہ آزاد کشمیر سپریم کورٹ کے سینئر ایڈووکیٹ مجاہد حسین نقوی نے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان کیا۔

چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر جسٹس عبدالرشید سلہریا نے بھی بیرسٹر سلطان محمود اور میاں عبدالوحید کے کاغذات نامزدگی درست ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔عبدالرشید نے بتایا کہ بیرسٹر سلطان اور عبدالوحید کے علاوہ 2 دیگر درخواستیں بھی موصول ہوئی تھیں لیکن دونوں امیدواروں کے تائید اور تجویز کندہ نہیں تھے اس لیے درخواستں مسترد کر دی گئی ہیں۔آزاد کشمیر کے صدارتی الیکشن کے لیے کاغذات آج جمع ہو رہے ہیں اور پولنگ 17 اگست کو ہو گی۔

Recent Posts

فیض آباد دھرنا کیس؛ وفاقی حکومت کی نظرثانی اپیل سماعت کیلیے مقرر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) فیض آباد دھرنا کیس میں وفاقی حکومت کی نظرثانی اپیل سماعت کے…

5 mins ago

سعودی حکمران پاکستان میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سعودی فرمانروا سلمان بن…

14 mins ago

او آئی سی وزرائے خارجہ کانفرنس: پاکستان کا غزہ محاصرے کیخلاف مشترکہ جہدوجہد کا مطالبہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) او آئی سی کی وزرائے خارجہ کانفرنس میں پاکستان نے غزہ کی…

24 mins ago

حج آپریشن 9 مئی تا 9 جون جاری رہے گا، فلائٹ شیڈول جاری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) رواں برس حج کے لیے عازمین کی روانگی کا آپریشن 9 مئی…

31 mins ago

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ خلائی مشن چاند کیلیے روانہ

اسلام آباد / کراچی(قدرت روزنامہ) تاریخی واقعے میں چین سے پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن…

1 hour ago

گووندا کی بھانجی راگنی کھنہ نے عیسائی مذہب قبول کرلیا؟ اداکارہ کا بیان آگیا

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اسٹار گووندا کی بھانجی اور اداکارہ راگنی کھنہ نے اپنا ہندو مذہب…

1 hour ago