منشیات سمگل کرنے والے میاں بیوی کی گاڑی کو حادثہ

پشاور (قدرت روزنامہ) پشاور میں موٹر وے پر منشیات سمگل کرنے والے جوڑے کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے . جس سے بڑی مقدار میں چرس اور افیون برآمد ہوئی ہے .

پولیس کے مطابق موٹروے پر حادثے کا شکار ہونے والی گاڑی سے منشیات برآمد ہوئی ہے جبکہ گاڑی میں سوار میاں بیوی زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا ہے . میاں بیوی منشیات پشاور سے لاہور منتقل کر رہے تھے کہ اس دوران حادثے کا شکار ہو گئے .
. پولیس کے مطابق گاڑی سے 26 پیکٹ چرس اور 33 پیکٹ افیون برآمد ہوئے ہیں . پولیس کے مطابق منشیات سمگل کرنے میں ملوث میاں بیوی سے متعلق صوابی پولیس کو اطلاع دے دی ہے . دوسری جانب تھانہ شا ہ پور پولیس نے نواحی علاقوں میں سرگرم منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں کے دوران دو ملزمان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان کا تعلق محمد زئی اور گلبہار سے ہے جو نواحی علاقوں میں مخصوص گاہک کو ہیروئن اور چرس سپلائی کرنے کیساتھ ساتھ نشے کے عادی افراد کو ٹوکن فراہم کرنے میں بھی ملوث ہیں، دونوں ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران مکروہ دھندے میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے جن کے قبضہ سے ایک کلو گرام سے زائد ہیروئن، ایک کلو گرام سے زائد چرس اسلحہ اور دھندے کی رقم بھی برآمد کر لی گئی ہے جن کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش جاری ہے .

تفصیلات کے مطابق تھانہ شاہ پور پولیس کو نواحی علاقوں میں مخصوص گاہک کو ہیروئن اور دیگر منشیات سپلائی کرنے والے ملزمان کی اطلاع ملی تھی جس پر ایس ایچ او تھانہ شاہ پور عمران الدین نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان عبداللہ ولد لیاقت سکنہ محمد زئی اور وقاص ولد محمد حنیف سکنہ گلبہار کو گرفتار کر لیا جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران مکروہ دھندے میں ملوث ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے نشے کی لت میں مبتلا عادی افراد کو بھی ٹوکن فراہم کرنے کا انکشاف کیا ہے، کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور ایک کلو گرام سے زائد ہیروئن، ایک کلو گرام سے زائد چرس، دھندے کی رقم اور اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے جن کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے .

. .

متعلقہ خبریں