منشیات سمگل کرنے والے میاں بیوی کی گاڑی کو حادثہ

پشاور (قدرت روزنامہ) پشاور میں موٹر وے پر منشیات سمگل کرنے والے جوڑے کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے۔جس سے بڑی مقدار میں چرس اور افیون برآمد ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق موٹروے پر حادثے کا شکار ہونے والی گاڑی سے منشیات برآمد ہوئی ہے جبکہ گاڑی میں سوار میاں بیوی زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔میاں بیوی منشیات پشاور سے لاہور منتقل کر رہے تھے کہ اس دوران حادثے کا شکار ہو گئے۔
۔پولیس کے مطابق گاڑی سے 26 پیکٹ چرس اور 33 پیکٹ افیون برآمد ہوئے ہیں۔پولیس کے مطابق منشیات سمگل کرنے میں ملوث میاں بیوی سے متعلق صوابی پولیس کو اطلاع دے دی ہے۔دوسری جانب تھانہ شا ہ پور پولیس نے نواحی علاقوں میں سرگرم منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں کے دوران دو ملزمان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان کا تعلق محمد زئی اور گلبہار سے ہے جو نواحی علاقوں میں مخصوص گاہک کو ہیروئن اور چرس سپلائی کرنے کیساتھ ساتھ نشے کے عادی افراد کو ٹوکن فراہم کرنے میں بھی ملوث ہیں، دونوں ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران مکروہ دھندے میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے جن کے قبضہ سے ایک کلو گرام سے زائد ہیروئن، ایک کلو گرام سے زائد چرس اسلحہ اور دھندے کی رقم بھی برآمد کر لی گئی ہے جن کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش جاری ہے ۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ شاہ پور پولیس کو نواحی علاقوں میں مخصوص گاہک کو ہیروئن اور دیگر منشیات سپلائی کرنے والے ملزمان کی اطلاع ملی تھی جس پر ایس ایچ او تھانہ شاہ پور عمران الدین نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان عبداللہ ولد لیاقت سکنہ محمد زئی اور وقاص ولد محمد حنیف سکنہ گلبہار کو گرفتار کر لیا جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران مکروہ دھندے میں ملوث ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے نشے کی لت میں مبتلا عادی افراد کو بھی ٹوکن فراہم کرنے کا انکشاف کیا ہے، کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور ایک کلو گرام سے زائد ہیروئن، ایک کلو گرام سے زائد چرس، دھندے کی رقم اور اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے جن کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

Recent Posts

عدلیہ میں مداخلت ہے، جسٹس اطہر؛ تو پھر آپ کو یہاں نہیں بیٹھنا چاہیے، چیف جسٹس

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) چیف جسٹس پاکستان نے کہا ہے کہ جو جج مداخلت دیکھ کر…

2 mins ago

نواز شریف نے توشہ خانہ ریفرنس میں بریت کی درخواست دائر کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ن لیگ کے قائد نواز شریف نے توشہ خانہ ریفرنس میں بریت…

4 mins ago

پاکستان کے سرحدی شہر چمن میں کئی روز سے صورتحال کشیدہ ‘ صوبائی اور وفاقی حکومت مکمل خاموش

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) پاکستان کے سرحدی شہر چمن میں کئی روز سے صورتحال کشیدہ ‘ صوبائی…

11 mins ago

کیچ کے علاقے زامران میں سیکورٹی اہلکاروں پر مسلح افراد کی فائرنگ

زامران(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے زامران میں سیکورٹی فورسز کے پیدل اہلکاروں پر…

21 mins ago

عمران خان کے ساتھ زیادتی کا سلسلہ بند نہ ہوا تو اسلام آباد کی طرف مارچ کریں گے، علی امین گنڈاپور

پشاور(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت اگر صوبے میں…

37 mins ago

’کٹ بھی اچھی، گانا بھی اچھا، لیکن ٹیم کا کیا کریں؟‘، ورلڈکپ کے لیے کٹ رونمائی پر شائقین کے دلچسپ تبصرے

لاہور (قدرت روزنامہ)ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کی کٹ کی…

45 mins ago