جویریہ اور سعود پر کڑی تنقید
کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان ٹی وی انڈسٹری کی معروف جوڑی جویریہ اور سعود کو حج پر روانگی کی تصویر شیئر کرنے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
جویریہ نے گزشتہ دنوں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اپنی اور اپنے شوہر سعود کی تصویر شیئر کی تھی جس میں انہوں نے احرام باندھا ہوا ہے، نیز جویریہ نے اس تصویر کے کیپشن میں حج کے لیے اللّٰہ تعالیٰ کا شُکر ادا بھی کیا ہے۔
View this post on Instagram
اداکارہ کی جانب سے حج کی ادائیگی کی پوسٹ شیئر کرنے پر جہاں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جا رہا ہے وہیں کئی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے انہیں ساتھی اداکاروں اور کریو ممبرز کے واجبات ادا نہ کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا جا رہا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ حج کی ادائیگی سے قبل جویریہ اور سعود کو اپنے ذمے تمام متاثرین کے بقیہ واجبات فوری ادا کرنے چاہئیں۔
یاد رہے کہ جویریہ اور سعود بھی رواں سال حجِ اکبر کی سعادت حاصل کر رہے ہیں۔