منحرف ارکان کی پکی چھٹی ، انتخابات میں حصہ لینے سے روکنے کیلئے بڑا اقدام اٹھا لیا گیا، بڑا جھٹکا لگنے کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ممتاز قانون دان نے منحرف اراکین اسمبلی کو ضمنی انتخابات میں حصہ لینے سے روکنے کے لیے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا۔ اظہر صدیق کی جانب سے الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط میں موقف اپنایا گیا کہ سپریم کورٹ نے 63 اے پر عمل درآمد کے لیے واضح احکامات دئیے اور منحرف اراکین کے الیکشن میں حصہ لینے سے روکنے کے لیے قانون سازی کی ہدایت کی۔خط کے متن میں کہا گیا کہ اعلیٰ عدلیہ کے حکم کے باوجود منحرف اراکین کے کاغذات نامزدگی وصول کیے گئے الیکشن کمیشن کا یہ اقدام سپریم کورٹ کے احکامات کی سنگین کی خلاف ورزی ہے۔خط میں یہ بھی کہا کہ انتخابات میں حصہ لینے والے منحرف اراکین کے کاغذات نامزدگی واپس کیے جائیں۔

کاغذات نامزدگی واپس نہ کرنے پر سپریم کورٹ سے رجوع کیا جائے گا۔خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے 17 مئی 2022ء کو آرٹیکل 63 اے کی تشریح سے متعلق صدارتی ریفرنس پر فیصلہ سنایا تھا ، آرٹیکل 63 اے کی تشریح سے متعلق صدارتی ریفرنس کا فیصلہ 2-3 کی اکثریت سے سنایا گیا ، چیف جسٹس عمر عطا بندیال ، جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس منیب اختر نے فیصلے سے اتفاق جب کہ جسٹس مظہرعالم میاں خیل اور جسٹس مندوخیل نے اختلاف کیا۔اپنے فیصلے میں عدالت عظمیٰ نے کہا کہ پارٹی پالیسی سے ہٹ کر اگر کوئی ووٹ دیتا ہے تو وہ شمار نہیں ہوگا ، انحراف پارلیمانی نظام جمہوریت کو عدم استحکام سے دوچار کرسکتا ہے ، انحراف پر نا اہلی سے متعلق قانون سازی کا یہی وقت ہے ، اس کا فیصلہ پارلیمنٹ کو کرنا چاہیے ، انحراف کرنا سیاست کے لیے کینسر ہے ، انحراف پارلیمانی نظام جمہوریت کو عدم استحکام سے دوچار کرسکتا ہے ، آرٹیکل 63 اے کا مقصد انحراف سے روکنا ہے ، آرٹیکل 63 اے کو تنہا نہیں پڑھا جاسکتا۔بتاتے چلیں کہ 21 مارچ 2022 کو صدارتی ریفرنس سپریم کورٹ میں داخل کیا گیا ، سپریم کورٹ کے لارجر بینچ کی طرف سے ریفرنس پر 20 سماعتیں کی گئیں اس دوران سیاسی جماعتوں کے وکلاء نے اپنے دلائل دیے اور 58 روز میں ریفرنس پر سماعت مکمل کی گئی۔

Recent Posts

چیئرمین پی سی بی کا کوئٹہ کے نواب اکبر بگٹی کرکٹ اسٹیڈیم میں فلڈ لائٹس لگانے کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) محسن نقوی نے کوئٹہ کے نواب…

9 mins ago

لاہور: گھریلو حالات سے دلبرداشتہ باپ نے کمسن بچے کو قتل کرکے خودکشی کرلی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاہور کےعلاقے نولکھا میں گھریلو حالات سے دلبرداشتہ باپ نے کمسن بچے…

17 mins ago

گوادر شہر میں کوئی آہنی باڑ نہیں لگائی جارہی، خبریں بے بنیاد ہیں، ڈپٹی کمشنر

گوادر(قدرت روزنامہ)ڈپٹی کمشنر گوادر حمود الرحمان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ چند دنوں…

32 mins ago

کوئٹہ میں متعدد سرکاری اسکولوں کی وردی کا رنگ اور ڈیزائن تبدیل، والدین پریشان

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں نجی اسکولوں کے بعد سرکاری اسکول کے پرنسپل نے بھی…

37 mins ago

چمن پریس کلب کو بند کرنا اور صحافیوں پر تشدد قابل مذمت عمل ہے، بی یو جے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان یونین آف جرنلسٹس نے چمن پریس کلب کی بندش اور لغڑی اتحاد کی…

47 mins ago

پاکستان بھر کی سرکاری یونیورسٹیوں کیلئے 500 ارب روپے مختص کیے جائیں، جوائنٹ ایکشن کمیٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)جوائنٹ ایکشن کمیٹی جامعہ بلوچستان کے زیراہتمام جامعہ بلوچستان و ریسرچ سینٹرز کے اساتذہ…

52 mins ago