جون میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں پاکستانیوں نے کتنی بڑی رقم جمع کروائی ، اسٹیٹ بینک نے تفصیلات جاری کر دیں

کراچی (قدرت روزنامہ)اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جون میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں 25 کروڑ ڈالرز جمع کرائے گئے جو مئی کے مقابلے میں 32 فیصد زائد ہیں۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں اب تک جمع کرائی گئی مجموعی رقم 4 ارب 60 کروڑ ڈالرز ہیں۔اسٹیٹ بینک کے مطابق روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس سے 22 ماہ میں 80 کروڑ ڈالر نکالے گئے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق جون 2022 تک کے اعداد و شمار کے مطابق 175 ممالک میں موجود پاکستانیوں نے تقریباً 4 لاکھ 29 ہزار روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کھلوائے جبکہ مجموعی طور پر جمع کرائی جانے والی رقم کا حجم 4 ارب 60 کروڑ ڈالرز تک پہنچ گیا ہے۔اس حوالے سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت پاکستان اور اسٹیٹ بینک اوور سیز پاکستانیوں کی ضروریات پوری کرنے کیلئے پْرعزم ہے ، حکومت اور اسٹیٹ بینک اوور سیز پاکستانیوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

Recent Posts

جدید رنگ تبدیل کرنے والے ڈیزائن اور 80W FlashCharge کے ساتھ ویوو Y100 پاکستان میں متعارف کروا دیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عالمی شہرت یافتہ برانڈ ویوو نے اپنا جدیدسمارٹ فون Y100 پاکستان میں…

5 mins ago

’’ہر ممکن سہولت فراہم کریں گے ‘‘شہبازشریف کی سعودی سرمایہ کاروں سے عربی میں گفتگو

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہبازشریف نے سعودی سرمایہ کاروں کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیے…

15 mins ago

سانحہ 9 مئی کے ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے، شہداء کے لواحقین

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سانحہ 9 مئی کے دلخراش سانحے کو ایک سال مکمل ہونے کو…

18 mins ago

فارچونر بھول جائیں، چنگان نے اپنی لگژری ایس یو وی کی قیمتیں گرا دیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوزوکی، ٹویوٹا، ہونڈا اور کِیا کے بعد چینی کارساز کمپنی چنگان نے…

25 mins ago

چینی کمپنی نے پاکستان میں 3 الیکٹرک گاڑیاں لانچ کرنے کی تیاری کرلی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ماسٹر چنگن موٹرز لمیٹڈ (ایم سی ایم ایل ) نے آئندہ چند…

34 mins ago

آئی ایم ایف نے مزید 1300 ارب کے اضافی ٹیکس کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے پاکستان سے آئندہ بجٹ میں…

39 mins ago