اے ٹی ایم سے رقم نکلوانے والے ہوجائیں تیار،چارجز میں اضافہ کردیاگیا،اب 18روپے کی بجائے کتنے روپے وصول کیے جائیں گے

کراچی(قدرت روزنامہ)ملک کے کمرشل بینکوں نے ایک بار اے ٹی ایم سے رقم نکلوانے کے چارجز میں اضافہ کردیا۔ یہ چارجز متعلقہ بینک کے علاوہ دیگر بینک موصول کریں گے۔تفصیلات کےمطابق بینک اے ٹی ایم استعمال کرنے والے افراد کے لئے اہم خبرآگئی، کمرشل بینکوں نے چارجز بڑھا دیے ہیں،ایک بار اے ٹی ایم سے پیسے نکلوانے والوں سے 23.44 روپے وصول کئے جائیں گے

قبل ازیں 18.50 روپے کاٹے جاتے تھے۔کچھ بینکوں نےاپنے کسٹمرز سے چارجز وصول کرنا شروع کردیے ہیں جبکہ باقی بینک بھی کچھ ہفتوں میں اس پالیسی کو نافذ کرنے والے ہیں۔کمرشل میں یونائیٹڈ بینک،عسکری، بینک الحبیب، میزان، پنجاب بینک، ٹیلی نار مائیکرو فنانس بینک اور نیشنل بینک شامل ہیں جنہوں نے اپنے چارجز کے شیڈول کو اپ ڈیٹ کیا اور مختلف بینکوں کے صارفین کی طرف سے اپنے اے ٹی ایم کے ذریعے نقد رقم نکالنے پر چارجز وصول کرنے شروع کردیے ہیں۔ان چارجز میں ایک بڑا حصہ 1-لنک سوئچ کا ہے اور اس بینک کا ایک معمولی حصہ شامل ہے

جو اے ٹی ایم کا مالک ہے اور اسے دوسرے بینکوں کے صارفین لین دین کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ملک کے بڑے حبیب بینک، ایم سی بی اور بینک الفلاح نے ابھی تک چارجز کے شیڈول کو اپ ڈیٹ نہیں کیا گیا، ان بینکوں نے اپنے چارجز 18.50 روپے بڑھا کر 18.75 کردیے ہیں۔ریونیو پیدا کرنے کے لیے حکومت نے کمرشل بینکوں پر اضافی 10 فیصد سپر ٹیکس عائد کر دیا۔ دوسری طرف آپریشن کی لاگت مسلسل بڑھ رہی ہے، بنیادی طور پر بجلی اور ٹرانسپورٹ چارجز کی وجہ سے۔ بینک ان چارجز کے ذریعے اپنے اخراجات کو پورا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔پاکستان میں، 35 کمرشل اور مائیکرو فنانس بینک تقریباً 17,000 اے ٹی ایم چلارہے ہیں، جنوری سے مارچ 2022 تک ان بینکوں نے اے ٹی ایم کے ذریعے 2.4 ٹریلین کمائے ہیں۔

Recent Posts

وسیم اکرم نے سری لنکن کھلاڑیوں کےلیے کولمبو میں دو روزہ ٹریننگ پروگرام شروع کردیا

کولمبو(قدرت روزنامہ )پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے سری لنکن کھلاڑیوں کےلیے…

2 hours ago

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نےآئندہ 24 گھنٹوں کےدوران ملک کے مختلف حصوں میں…

2 hours ago

سشمیتا سین مس یونیورس فوٹو شوٹ کے دوران بے ہوش ہوگئی تھیں: ڈیزائنر کا انکشاف

ممبئی (قدرت روزنامہ )بھارت کی نامور ڈیزائنر ریتو کمار نے انکشاف کیا ہے کہ اداکارہ…

2 hours ago

بالی ووڈ اداکارہ شروتی ہاسن اور سنتانو ہزاریکا کے بریک اپ کی وجہ بالآخر سامنے آ گئی

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ شروتی ہاسن اور سنتانو ہزاریکا کے بریک اپ کی وجہ…

2 hours ago

مفتاح اسماعیل نے عمران خان کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے بانی پی ٹی آئی عمران…

3 hours ago

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ویسٹ انڈین کھلاڑی پر 5 سال کی پابندی عائد کردی

دبئی (قدرت روزنامہ) آئی سی سی نے ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی ’ڈیوون تھامس‘ پر 5…

4 hours ago