ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا کی سوئمنگ کرتے ہوئے ویڈیو وائرل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ٹک ٹاک پر 14 ملین سے زائد فالوورز رکھنے والی نمبر ون ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا کی سوئمنگ کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
اداکارہ کی جانب سے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی گئی ہے۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Jannat Mirza (@jannatmirza_)


شئیر کی گئی ویڈیو میں جنت مرزا کو سوئمنگ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔وائرل ویڈیو کو مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے اور مختلف تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
اس سے قبل جنت مرزا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Jannat Mirza (@jannatmirza_)


وائرل ویڈیو میں اداکارہ کو بالی ووڈ کے مشہور گانے سونی دے نخرے سونے لگدے پر ڈانس کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔
شئیر کی گئی ویڈیو کے کیپشن میں جنت مرزا نے لکھا کہ یہ گانا اور ساتھ دل والی ایموجیز بھی بنائی۔
گزشتہ دنوں جنت مرزا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی جسے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا گیا تھا۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Jannat Mirza (@jannatmirza_)


شئیر کی گئی ویڈیو میں اداکارہ کا دیسی لک مداحوں کو بھا گیا تھا اور وہ اداکارہ کی خوبصورتی کی تعریف کرنے پر مجبور ہو گئے تھے۔واضح رہے کہ فیصل آباد سے تعلق رکھنے والی جنت مرزا ملک کی نمبر ون ٹک ٹاک ماڈل ہونے کا اعزاز اپنے نام کر چکی ہیں۔
ٹک ٹاک کے ذریعے اپنی پہچان بنانے والی جنت مرزا آج ایک اداکارہ بھی بن چکی ہیں، ان کے چاہنے والے نہ صرف پاکستان بلکہ بیرون ممالک میں بھی موجود ہیں۔
جنت مرزا حال ہی میں نامور ہدایتکار و پروڈیوسر سید نور کی فلم تیرے باجرے دی راکھی سے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے والی نمبر ون ٹک ٹاکر ہیں۔جنت مرزا نے کہا کہ وہ شوبز انڈسٹری میں مہوش حیات جیسا کام کرنے کی خواہشمند ہیں۔