روشن گھرانہ اسکیم بجٹ میں شا مل ہے پی ٹی آئی کو پٹیشن دائر نہیں کرنی چاہیے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کو مفت بجلی کیخلاف پٹیشن کی بجائے الیکشن کمیشن میں فارن فنڈنگ کے جلد فیصلے کی اپیل دائر کرنی چاہیے، مفت بجلی کے خلاف پی ٹی آئی کی پٹیشن حکومت کے نہیں عوام کیخلاف ہے، پی ٹی آئی کو پٹیشن دائر نہیں کرنی چاہیے، کیونکہ روشن گھرانہ اسکیم بجٹ دستاویزمیں شامل ہے .
انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ روشن گھرانہ اسکیم بجٹ کا حصہ ہے، جس کیلئے بجٹ میں باقاعدہ رقم مختص ہے، کینسر اور دوسری ادویات بھی بجٹ کا حصہ ہیں، جو عوام کو مفت دی جا رہی ہیں .

سردیوں میں روشن گھرانہ اسکیم سے 87لاکھ افراد فائدہ اٹھائیں گے،روشن گھرانہ اسکیم میں 100یونٹ استعمال کرنے والوں کیلئے ریلیف ہے، 100یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کیلئے بجلی فری ہوگی .

انہوں نے کہا کہ فرح گوگی اصل وزیراعلیٰ تھیں اورفرح گوگی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی فرنٹ مین تھیں، یہ وہی لوگ ہیں جو اپنے چار سال میں عوام کو ایک ریلیف نہیں دے سکے، یہ وہی ہیں جو ادویات چوری کرگئے، غیرقانونی طور پر سرکاری اراضی پر قبضے کیے . مفت بجلی کا اعلان الیکشن ریلیف نہیں ہے آپ کو شرم آنی چاہیے، جنہوں نے الیکشن چوری کی بجائے عملہ چوری کیا، وہ کہتے ہم عوام کو ریلیف نہیں ڈویلپمنٹ اسکیم دے رہے ہیں .
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی الیکشن میں اپیل لے کر گئی ، عوام کو پتا ہونا چاہیے یہ بجٹ اسکیم ہے، پی ٹی آئی کی پٹیشن ساڑھے 5کروڑ لوگوں سے ریلیف چھیننے کی کوشش ہے، یہ اس غریب کے خلاف پٹیشن گئی جن کو حکومت ریلیف دینے جا رہی تھی . دوسری جانب وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ بجلی کے نرخوں میں7روپے 91 پیسے اضافے کی منظوری نہیں دی گئی، بجلی کے نرخوں میں اضافے کی قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے، وفاقی کابینہ نے بجلی کے نرخوں میں اضافے کی سفارش مسترد کردی ہے .

. .

متعلقہ خبریں