عمران خان نے ایم پی اے سعید آفریدی کا استعفیٰ مسترد کر دیا

کراچی (قدرت روزنامہ)چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ایم پی اے سعید آفریدی کا استعفیٰ مسترد کر دیا۔ سعید آفریدی کو کام جاری رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔سابق گورنر عمران اسماعیل نے رکن سندھ اسمبلی سعید آفریدی کے گھر آ کر انہیں استعفیٰ واپس لینے کا پیغام دیا۔پی ٹی آئی رکنِ سندھ اسمبلی سعید آفریدی نے استعفیٰ واپس لے لیا۔
29 جون 2022ء کوسعید آفریدی نے اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ دیا تھا۔ پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی نے اپنا استعفا اسپیکر کو جمع کرا یا۔ ایم پی اے سعید آفریدی نے کہا کہ سندھ اسمبلی کی رکنیت سے استعفا ذاتی وجوہات کی بنا پر دے رہا ہوں،سعید آفریدی نے استعفے پر عمران خان زندہ باد بھی لکھا تھا۔ دوسری جانب قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اسپیکر راجہ پرویز اشرف کو تحریک انصاف کے آٹھ ارکان کے استعفے منظور کرنے کی تجویز دی ہے۔

سماء نیوز کی رپورٹ کے مطابق عمران خان کے خلاف قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد منظور ہونے اور موجودہ حکومت قائم ہونے کے بعد پی ٹی آئی اور ن لیگ نے قومی اسمبلی سے استعفیٰ کا اعلان کیا تھا۔ اس وقت کے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے استعفے منظور کرلئے تھے تاہم موجودہ سپیکر نے ان استعفوں پر قانون کے مطابق کارروائی کی رولنگ جاری کی۔راجہ پرویز اشرف نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے استعفوں کی تصدیق کے لیے انہیں قانون کے مطابق طلب کیا لیکن کوئی رکن پیش نہ ہوا۔
پی ٹی آئی ارکان کی جانب سے استعفوں کی تصدیق کے لیے نہ آنے پر اسپیکر قومی اسمبلی نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے قانونی رائے مانگی تھی۔درخواست گزار نے اداروں کے خلاف پی ٹی آئی رہنمائوں کے بیانات کو سازش قراردیتے ہوئے درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ اقتدار کھو جانے کے بعد عمران خان نیملک کمزور کرنے کی تحریک شروع کی ہے اور اس ضمن میں پی ٹی آئی رہنما عدلیہ ،فوج اور الیکشن کمیشن سمیت دیگر اداروں پر الزامات عائد کررہے ہیں۔درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف کے سیاسی ہتھکنڈے اور اداورں کے خلاف بیانات ملکی سالمیت اور بقا کے لیے خطرہ بن چکا ہے کیونکہ ادارے کمزور ہونے سے ملک کے خلاف بیرونی سازشیں کامیاب ہو سکتی ہیں۔

Recent Posts

وسیم اکرم نے سری لنکن کھلاڑیوں کےلیے کولمبو میں دو روزہ ٹریننگ پروگرام شروع کردیا

کولمبو(قدرت روزنامہ )پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے سری لنکن کھلاڑیوں کےلیے…

1 hour ago

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نےآئندہ 24 گھنٹوں کےدوران ملک کے مختلف حصوں میں…

2 hours ago

سشمیتا سین مس یونیورس فوٹو شوٹ کے دوران بے ہوش ہوگئی تھیں: ڈیزائنر کا انکشاف

ممبئی (قدرت روزنامہ )بھارت کی نامور ڈیزائنر ریتو کمار نے انکشاف کیا ہے کہ اداکارہ…

2 hours ago

بالی ووڈ اداکارہ شروتی ہاسن اور سنتانو ہزاریکا کے بریک اپ کی وجہ بالآخر سامنے آ گئی

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ شروتی ہاسن اور سنتانو ہزاریکا کے بریک اپ کی وجہ…

2 hours ago

مفتاح اسماعیل نے عمران خان کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے بانی پی ٹی آئی عمران…

2 hours ago

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ویسٹ انڈین کھلاڑی پر 5 سال کی پابندی عائد کردی

دبئی (قدرت روزنامہ) آئی سی سی نے ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی ’ڈیوون تھامس‘ پر 5…

3 hours ago