جاوید اقبال پر خاتون سے غیر اخلاقی گفتگو کا سنگین الزام

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاپتہ افراد کے کمیشن کے سربراہ اور سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے نرغے میں آگئے، خاتون سے مبینہ طور پر غیر اخلاقی گفتگو کے سنگین الزام میں پی اے سی میں آج متاثرہ خاتون اور سماجی کارکن آمنہ مسعود جنجوعہ سے آمنا سامنا ہو گا۔
چیئرمین نور عالم خان نے کہا کہ جاوید اقبال نے لاپتہ افراد کے کمیشن میں آنے والی خاتون کو کہا کہ آپ اتنی خوب صورت ہیں، آپ کو شوہر کی کیا ضرورت ہے۔
اس سے پہلے جاوید اقبال اور ایک اور خاتون طیبہ گل کے مبینہ ویڈیو اسکینڈل کی تحقیقات کے لیے بھی چیئرمین پی اے سی نے جاوید اقبال اور طیبہ گل کو پی اے سی میں بلانے کا امکان ظاہر کیا تھا۔
طیبہ گل نے الزام عائد کیا تھا کہ وہ اپنے شوہر کی غیر قانونی گرفتاری کی شکایت لے کر سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال کے پاس گئیں، تو ان سے غیر اخلاقی گفتگو کی گئی۔ وزیر اعظم ہاؤس کے سٹیزن پورٹل پر شکایت کی تو وہاں سے بھی انصاف نہ ملا۔

Recent Posts

رانا ثنااللہ کا ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ ججز کی ریٹائرمنٹ کی عمر ایک کرنے کا مطالبہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنا اللّٰہ نے ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ…

2 mins ago

اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ: پاکستان کی پہلے میچ میں ملائیشیا کو 4-5 سے شکست

اپوہ(قدرت روزنامہ)سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے افتتاحی روز پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں…

11 mins ago

حکومت سندھ نے پیپلز بس سروس میں کرایہ کی وصولی کی خودکار نظام آٹومیٹڈ فیئر کلیکشن سسٹم لانچ کر دیا

کراچی(قدرت روزنامہ)محکمہ ٹرانسپورٹ حکومت سندھ نے پیپلز بس سروس میں کرایہ کی وصولی کی خودکار…

39 mins ago

جائیداد کے تنازعے پر بیٹے کے ہاتھوں باپ اورسوتیلا بھائی قتل

نوشہرہ(قدرت روزنامہ)جائیداد کے تنازعے پر بیٹے نے فائرنگ کرکے باپ اور سوتیلے بھائی کو قتل…

47 mins ago

کوئٹہ میں پولیس موبائل پر حملہ، جوابی کارروائی میں 4 دہشتگرد ہلاک

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ کے نواحی علاقے کلی زرین نیو سریاب میں پولیس کی موبائل وین پر…

6 hours ago

جماعت اسلامی کا کسانوں کے حق میں احتجاج، پنجاب اسمبلی کے باہر کیمپ لگادیا

لاہور (قدرت روزنامہ) حکومت کی جانب سے گندم کی عدم خریداری پر جہاں ایک طرف…

6 hours ago