عید کے تین دن : مسافروں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی ایئرلائن ( پی آئی اے) نے عید کے دوران کرایوں میں 20 فیصد کمی کرے گا، کرایوں میں کمی کی سہولت عید کے تینوں دن سفر کے لئے میسر ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ہوا بازی سعدرفیق نے سی ای او پی آئی اے کو عید پر کرایوں میں کمی کی خصوصی ہدایات کردی۔جس میں کہا گیا کہ عید کے دوران پی آئی اے کرایوں میں 20 فیصد کمی کرے گا ، کرایوں میں کمی کی سہولت عید کے تینوں دن سفر کے لئے میسرہوگی۔
کرایوں میں کمی کا مقصد مسافروں کو عید پر اپنے اہل خانہ کے ساتھ خوشیوں میں شریک کرنا ہے۔
قومی ایئرلائن کے مذکورہ اقدام سے مسافروں کو کرائے کی ادائیگی میں سہولت ملے گی، اور شہری عیدالضحیٰ کے موقع پر اپنے پیاروں سے ملنے کم کرایوں میں ایک شہر سے دوسرے شہر جاسکیں گے۔