ترجمان کے پی کے حکومت کااے این پی کے ساتھ سیاسی یا انتخابی اتحاد کی خبروں پر ردِعمل آ گیا

پشاور(قدرت روزنامہ) خیبرپختونخواہ میں پاکستان تحریک انصاف کے اے این پی سے انتخابی اتحاد کی خبروں پر ترجمان خیبرپختونخوا حکومت کا ردِعمل آ گیا . وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف نے صوبے میں عوامی نیشنل پارٹی سے سیاسی یا انتخابی اتحاد کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ امپورٹڈ حکومت اور رجیم چینج آپریشن کا حصہ کسی سیاسی جماعت سے اتحاد کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا .


میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان خیبرپختونخوا حکومت بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کسی سے سیاسی یا انتخابی اتحاد کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی . بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا اسمبلی میں دو تہائی اکثریت حاصل ہے .
پی ٹی آئی فیڈریشن کی بڑی اور مقبول ترین جماعت ہے . عوامی حمایت سے ملک میں جمہوری استحکام کے لیے کام جاری رکھے ہوئے ہیں .

ایک ویڈیو بیان میں معاون خصوصی برائے اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے عوامی نیشنل پارٹی سے سیاسی یا انتخابی اتحاد کی خبروں کو یکسر مسترد کرتا ہوں . تحریک انصاف خیبرپختونخوا میں کسی بھی سیاسی جماعت سے سیاسی یا انتخابی اتحاد کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی . اے این پی امپورٹڈ حکومت اور رجیم چینج آپریشن کا حصہ ہے اور تحریک انصاف رجیم چینج آپریشن اور عمران خان کی جمہوری حکومت کے خلاف سازش کی حصہ دار کسی جماعت سے اتحاد کا سوچ بھی نہیں سکتی .
تحریک انصاف چیئرمین عمران خان کی قیادت میں ملک میں حقیقی جمہوری نظام کے لیے سرگرم ہے . تحریک انصاف فیڈریشن کی سب سے بڑی اور مقبول ترین جماعت ہے . بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ عوامی حمایت سے ملک میں جمہوری استحکام کی مضبوطی کے لیے کام جاری رکھے ہوئے ہیں اس لیے ایسی کسی سیاسی جماعت جو کہ غیر آئینی و غیر قانونی رویے اور اقدام کا حصہ رہی ہو کے ساتھ سیاسی یا انتخابی اتحاد کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا

. .

متعلقہ خبریں