مسائل میڈیا میں لانے سے حل نہیں ہوتے قدوس بزنجو کے تحفظات دور کئے جائینگے ،بشریٰ رند

کوئٹہ ( قدرت روزنامہ)پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات بشریٰ رند نے کہا ہے کہ اختلافات ہر پارٹی میں ہوتے ہیں اسپیکر کے تحفظات دور کئے جائینگے میڈیا میں مسائل لانے سے حل نہیں ہونگے کسی کے حلقے میں مداخلت نہیں ہورہی ہے تفصیلات کے مطابق پارلیمانی سیکرٹری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ اختلافات ہر پارٹی میں ہوتے ہیں اسپیکر کے تحفظات دور کئے جائینگے میڈیا میں لانے سے مسائل حل نہیں ہونگے بشریٰ رند نے کہاکہ کسی کے حلقے میں مداخلت نہیں ہورہی ہے اسپیکر قدوس بزنجو کو فنڈز ملے ہیں ترقیاتی کاموں کو مداخلت نہ سمجھا جائے بلوچستان اسمبلی میں ستر سال سے زائد عمر کے افراد کو مفت ادویات کی قرار داد اپوزیشن نے مخالفت کی چودہ اگست قومی دن ہے آزادی بڑی تکالیف سے ملی حکومت نے ہلڑ بازی اور ون ویلنگ پر پابندی لگائی ہے سڑکوں پر ڈھول تماشے کی کسی کو اجازت نہیں ہونگی . .

متعلقہ خبریں