کراچی (قدرت روزنامہ)ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 900 روپے کا اضافہ ہوا ہے . سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس اضافے کے بعد ایک تولہ سونے کا بھاؤ ایک لاکھ 46 ہزار 300 روپے ہے .
اسی طرح 10 گرام سونے کی قدر 772 روپے اضافے سے ایک لاکھ 25 ہزار 429 روپے ہے . ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونا 4 ڈالر مہنگا ہو کر 1728 ڈالر فی اونس ہے .