زرمبادلہ کی طلب پوری کرنے کیلئے سونے کے ذخائر رہن رکھنے کا امکان مسترد

کراچی(قدرت روزنامہ) اسٹیٹ بینک نے زرمبادلہ کی طلب پوری کرنے کے لیے سونے کے ذخائر رہن رکھنے کے امکان کو مسترد کردیا۔ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک عنایت حسین کے مطابق پاکستان کے زرِ مبادلہ کے ذخائر تقریباً نو اعشاریہ تین ارب ڈالر ہیں، پاکستان کے پاس موجود سونے کی قدر تین اعشاریہ آٹھ ارب ڈالر ہے جو کہ ذخائر کے علاوہ ہے، ابھی اس قسم کی کوئی صورتِ حال نہیں ہے کہ سونے کو رہن رکھنا پڑے۔
انہوں نے کہا کہ بیرونی زر مبادلہ کی سطح اِس وقت خطرناک نہیں ہے، دسمبر سے لے کر اب تک روپے کی قدر میں اٹھارہ فیصد کمی آئی ہے جس میں سے بارہ فیصد کمی کی وجہ امریکی ڈالر کی قدر میں بین الاقوامی سطح پر اضافہ ہے، روپے کی قدر میں کمی کی دوسری وجہ طلب اور رسد ہے، ڈالر کی رسد کم اور طلب زیادہ ہونے کی وجہ سے روپے پر دباؤ تھا، ہماری توقعات یہ ہیں کہ درآمدات میں سست روی آئے گی جس سے طلب اور رسد کا فرق بتدریج کم ہوتا چلا جائے گا۔
ڈپٹی گورنر نے کہا کہ کسی بھی بینک یا آئل کمپنی سے حالیہ دنوں میں ایسی شکایت نہیں ملی کہ انہیں ایل سی (LC) کھولنے میں مشکل ہو رہی ہو، انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کا بنیادی کام یہ ہے کہ فارن ایکسچینج مارکیٹ میں انتشار نہ ہو، پاکستان میں فارن ایکسچینج مارکیٹ پوری طرح فعال ہے۔

Recent Posts

چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرمناک ہوگی، ترجمان پی ٹی آئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)تحریک انصاف کے ترجمان نے کہا ہے کہ چیف جسٹس کی مدت ملازمت…

46 mins ago

چئیرمین پی اے سی کا انتخاب، پی ٹی آئی کے سینئر رہنماؤں نے شیر افضل کی مخالفت کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چئیرمین پی اے سی کے انتخاب کے معاملے میں شیر افضل مروت کے…

54 mins ago

پی ٹی اے کا نان فائلرز کی سم بلاک کرنے سے انکار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پی ٹی اے نے ایف بی آر کو پانچ لاکھ سے زائد…

1 hour ago

صدر نے تین صوبوں کے گورنرز تعینات کرنے کی منظوری دیدی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) صدر مملکت آصف علی زرداری نے تین صوبوں کے گورنر کے لیے…

1 hour ago

سی ایس ایس امتحان 2023 کے نتائج کا اعلان، کامیابی کی شرح 2.96 فیصد

لاہور (قدرت روزنامہ)سینٹرل سپیریئر سروسز (سی ایس ایس) امتحان 2023 کے نتائج کا اعلان کر…

1 hour ago

ڈیرہ غازی خان میں خالہ نے پیٹرول چھڑک کر 3 بچوں کو آگ لگادی

ڈیرہ غازی خان (قدرت روزنامہ)ڈیرہ غازی خان کے علاقے چورہٹہ میں خالہ نے پیٹرول چھڑک…

2 hours ago