فردوس عاشق اعوان کو اسمبلی میں داخلے سے روکے جانے کا معاملہ، چوہدری پرویز الٰہی نے ایسی بات کہہ دی کہ آپ کی بھی حیرت کی انتہاء نہ رہے گی
لاہور اسلام آباد (قدرت روزنامہ)فردوس عاشق اعوان کو پنجاب اسمبلی میں داخلے سے روکنے کا معاملہ سپیکر اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی تک پہنچ گیا تاہم انہوں نے اس کا جواب ہنسی میں ٹال دیا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق پنجاب اسمبلی میں سکولو میں قرآن پاک کی تعلیم کو لازمی قرار دینے سے متعلق پریس کانفرنس کے دوران چوہدری پرویز الہٰی سے جب فردوس عاشق اعوان کو اسمبلی میں داخلے سے روکنے سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ اسلامی باتیں ہو رہی ہیں کس کا نام لے لیا ہے۔چوہدری پرویز الہٰی کا مزید کہنا تھا کہ وہ حکومت سے ناراض نہیں ہیں، ہم اتحادی ہیں۔خیال رہےکہ دو روز قبل حال ہی میں وزیراعلیٰ پنجاب کے عاون خصوصی کے عہدے سے مستعفی ہونے والی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو پنجاب اسمبلی میں داخل ہونے سے روک دیا گیا تھا۔اطلاعات کے مطابق فردوس عاشق اعوان سیالکوٹ کے ضمنی الیکشن میں کامیابی حاصل کرنے والے احسن سلیم بریار کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے پنجاب اسمبلی آئی تھیں لیکن سکیورٹی پر مامور اہلکاروں نے انہیں اندر جانے سے روک دیا۔بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ میرا نام تقریب حلف برداری کے لیے آنے والے مہمانوں کی فہرست میں شامل تھا لیکن پتا نہیں کس نے میرا نام نکلوا دیا۔گذشتہ روز فردوس عاشق اعوان نے کہا تھا کہ ق لیگ اور تحریک انصاف میں دوریاں بڑھ رہی ہيں ، میں نے ق لیگ کے رکن کو تحریک انصاف میں شامل کروایا جو ضمنی انتخاب میں کامیاب ہوئے، اس لیے مجھے اسمبلی میں جانے سے روکا گیا۔