جنوبی وزیرستان میں 4 مشتبہ دہشت گرد گرفتار, چیک پوسٹ پردھماکے کی منصوبہ بندی کا انکشاف

جنوبی وزیرستان(قدرت روزنامہ) چیک پوسٹ کے قریب چار مشتبہ دہشت گرد گرفتارکیے گئے جنہوں نے دھماکے کی منصوبہ بندی کا بھی انکشاف کیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ “آئی ایس پی آر” کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 11، 12 اگست کی درمیانی رات جنوبی وزیرستان، سراروغہ میں فوجی چیک پوسٹ کے قریبی علاقے میں تین چارمشتبہ دہشت گردوں کی نقل و حرکت دیکھی گئی، مشتبہ دہشت گردوں سے نمٹنے کے لیے فوری طورپرکوئیک ری ایکشن فورس روانہ ہوئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق موثرکارروائی کے ذریعے ایک دہشت گرد مارا گیا، ایک زخمی حالت میں پکڑا گیا، دہشت گردوں کے ساتھ شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران نائیک ضیاء الدین شہید ہوگیا۔ گرفتار دہشت گرد نے انکشاف کیا کہ وہ فوجی چیک پوسٹ پر حملے کی منصوبہ کرچکے تھے، پاک فوج دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے پرعزم ہے، ہمارے سپاہیوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط بناتی ہیں۔

Recent Posts

گندم سکینڈل پرلیگی رہنما حنیف عباسی اور سابق وزیراعظم انوارالحق کاکڑ میں تلخ کلامی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لیگی رہنما حنیف عباسی اور سابق وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کے درمیان گندم…

1 min ago

عدت میں نکاح کا کیس، بشریٰ بی بی کی بیٹیوں نے والدہ کی حمایت میں ویڈیو پیغام جاری کردیئے

لاہور (قدرت روزنامہ) دوران عدت نکاح کے کیس میں بشریٰ بی بی کی بیٹیوں نے…

5 mins ago

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پی ٹی آئی کے خلاف بی ٹیم بنے ہوئے ہیں، عمران خان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان نے عدالتوں سے…

2 hours ago

فیصل کریم کنڈی کو خیبرپختونخوا اور جعفر مندو خیل بلوچستان کا گورنر تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا میں فیصل کریم کنڈی اور بلوچستان میں جعفر مندو…

3 hours ago

صدر نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی منظوری دیدی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) صدر آصف علی زرداری نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی ریٹائرمنٹ کا…

3 hours ago

پاکستان اور بھارت کو ایک جیسا ہی دیکھتا ہوں، سنجے لیلا بھنسالی

ممبئی(قدرت روزنامہ) معروف بھارتی فلمساز سنجے لیلا بھنسالی نے کہا ہے کہ اُن کے لیے…

3 hours ago