پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں اہم فیصلے
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے پارٹی کی سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے موجودہ حکومت کےخلاف جارحانہ حکمت عملی کو تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے، عمران خان کا اگلا ہدف وفاقی حکومت ہوگی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو اہم ہدایات جاری کردیں، عمران خان نے پارٹی رہنماؤں سے مختلف امور پر تجاویز بھی لیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو عام انتخابات کی تیاریاں کرنے کی ہدایت بھی کی۔