فحش فلموں کے کیس میں ایک اور اہم گرفتاری، شلپا شیٹی کے مسائل میں بڑا اضافہ

(قدرت روزنامہ)فحش اور غیر اخلاقی فلمیں بنانے کے الزام میں گرفتار شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا کے ساتھی کی گرفتاری بھی عمل میں لائی گئی ہے . راج کندرا 20 اگست تک جیل میں رہیں گے بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق راج کندرا کے کاروباری ساتھی ابھیجیت بومبل کو گرفتار کیا، دوران حراست انہوں نے اپنے جرم کا اعتراف بھی کرلیا ہے .

شلپا شیٹی دوران تفتیش شوہر پر برہم ابھیجیت بومبل کو ممبئی پولیس کی کرائم برانچ نے فحش فلموں کی ڈائریکشن کے الزام میں گرفتار کیا . کہا جارہا ہے کہ راج کندرا کے ساتھی کی گرفتاری سے شلپا شیٹی کے مسائل میں اضافہ ہوجائے گا . واضح رہے کہ راج کندرا کو 19 جولائی کو ان کے گھر سے فحش فلمیں بنانے اور ماڈلز کو ہراساں کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا . شوہر راج کندرا کی گرفتاری کے بعد شلپا شیٹی نے پہلا بیان جاری کردیا پولیس کا کہنا ہے کہ راج کندرا کے خلاف غیر اخلاقی فلم بنانے کا کیس مالانی پولیس اسٹیشن میں 4 فروری 2021 کوانڈین پینل کورٹ کے انفارمیشن ٹکنالوجی ایکٹ اور خواتین کی نامناسب نمائندگی [ممنوعہ] ایکٹ کی دفعات کے تحت درج کیا گیا تھا اور وہ اس کیس کے کلیدی کردار ہیں . . .

متعلقہ خبریں