عامرخان نے سری دیوی کے ساتھ فلم میں کام کرنے سے کیوں انکارکردیاتھا؟وجہ جانیں اس خبرمیں

ممبئی (قدرت روزنامہ)آنجہانی اداکارہ سری دیوی بالی ووڈ کی وہ اداکارہ تھیں جن کے ساتھ کام کرنے کی خواہش بڑے بڑے اداکاروں کوہواکرتی تھی لیکن کیاآپ جانتے ہیں کہ مسٹرپرفیکشنسٹ کے نام سے پکارے جانیوالے عامرخان نے کیرئیرکے آغاز پرہی سری دیوی کے ساتھ کام کرنے سے انکارکردیاتھا . بھارتی میڈیاکےمطابق عامرخا ن نے یہ کہہ کرسری دیوی کے ساتھ کام کرنےسے انکارکردیاتھاکہ وہ مجھ سے عمرمیں بڑی دکھائی دیتی ہیں .

عامرخان اپنی ڈیبیوفلم ’’قیامت سے قیامت تک ‘‘کی کامیابی کے بعد راتوں رات مقبول ہوگئے تھے . ہرفلمساز کی یہ خواہش تھی کہ وہ اس وقت کی سپرہٹ اداکارہ سری دیوی کے ساتھ فلموں میں جلوہ گرہوں . تاہم عامرخان نے تمام آفرز کوٹھکراتے ہوئے کہاتھاکہ لوگ سری دیوی کے ہمراہ میری جوڑی پسندنہیں کریں گے کیونکہ میں ان سے عمرمیں چھوٹانظرآتاہوں . . .

متعلقہ خبریں