پی ٹی آئی اور فوج کے درمیان خلیج پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی بڑی سیاسی جماعت اور فوج کے درمیان خلیج پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے . ایک مقدمہ بنانے کی کوشش کی جارہی ہے کہ پی ٹی آئی ملک کے لیے خطرہ ہے .

لیگی رہنماؤں کے بیانات دیکھنے پر پتہ چل جائے گا کہ کس کی سوچ اداروں کے خلاف ہے . اسد عمر نے کہا کہ عمران خان اس حکومت کے قابو میں نہیں آ رہا .
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہباز گل نے جو بات کی ہوسکتا ہے آپ کو اس سے اختلاف ہو مگر طاقت کا استعمال مناسب نہیں، بندکمرےمیں بیٹھ کرمنصوبہ بنایاگیااورلوگوں کےضمیرخریدےگئے، ایک سچالیڈربندکمرےکی سازش کیخلاف کھڑاہوگیا، گزشتہ روز کے واقعے کو سمجھنے کیلئے 4 ماہ کی صورتحال دیکھنا ہوگی، پنجاب کے عوام نے بیرونی مدد کے باوجود ان سے اقتدار چھینا .
اسد عمر نے مزید کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے ایک رپورٹ جاری کی تھی، الیکشن کمیشن کی رپورٹ میں واضح جانبداری نظر آرہی ہے، الیکشن کمیشن نے جھوٹے الزامات لگائے ، الیکشن کمیشن نے فیصلے میں لکھ دیا عمران خان نے بیان حلفی دے دیا، عمران خان نے بیان حلفی نہیں د یا وہ سرٹیفکیٹ ہے . پی ٹی آئی رہنماء نے کہا کہ عمران خان کی کال پر قوم بار بار نکلتی رہی، پنجاب ضمنی انتخابات میں لوگوں نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا، پنجاب ضمنی الیکشن کے بعد امپورٹڈ حکومت خوف میں مبتلا ہوگئی، روزانہ پریس کانفرنسز میں فارن فنڈنگ کا معاملہ اٹھتا رہا، الیکشن کمیشن نے خود فارن فنڈنگ کا لفظ استعمال کرنا چھوڑ دیا، الیکشن کمیشن نے جو فیصلہ دیا وہ حقائق کے برعکس ہے، الیکشن کمیشن نے فیصلے میں پاکستان اور باہر کے قانون کی تشریح غلط کی گئی .

. .

متعلقہ خبریں