اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تجارتی تعلقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، دونوں ممالک کے درمیان ترجیحی تجارتی معاہدہ طے پا گیا . اسلام آباد میں منعقدہ معاہدے کی تقریب میں وزیرِ اعظم پاکستان شہباز شریف نے بھی شرکت کی .
تقریب میں پاکستان کے وزیرِ تجارت نوید قمر اور ان کے ترک ہم منصب ڈاکٹر محمد ایم یو ایس نے تجارتی معاہدے پر دستخط کیے .
اس سے قبل ترکیہ کے وزیرِ تجارت ڈاکٹر محمد ایم یو ایس 2 روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچے . ترجمان وزراتِ تجارت کے مطابق ترک وزیرِ تجارت ترجیحی تجارتی معاہدے کی تقریب میں شرکت کے لیے پاکستان آئے ہیں .