پاکستانی خاتون سائیکلسٹ نے کے ٹوبیس کیمپ تک سائیکل چلاکرریکارڈ بناڈالا
سکردو(قدرت روزنامہ)پاکستانی خاتون سائیکلسٹ ثمرخان نے کے ٹوبیس کیمپ تک سائیکل چلاکرانوکھاریکارڈ قائم کردیاہے۔انہوں نے ٹھنڈے اوربلند ترین مقام پرسائیکلینگ کرکے منفرد ریکارڈ بناڈالا۔اطلاعات کے مطابق خاتون سائیکلسٹ ثمرخان اسکولی سے کے ٹوبیس کیمپ تک سائیکل چلاکرگئیں ۔
اس مہم جوئی کے بعد ثمرخان بلندترین مقام پرسائیکل چلانے والی پہلی خاتون بن گئی ہیں۔قبل ازیں ثمرخان کے پاس 4500میٹر کی بلندی پرگلگت کے بیافو گلیشیئرپرقراقرم پہاڑی سلسلے میں سائیکل چلانے والی دنیاکی پہلی خاتون سائیکلسٹ ہونے کااعزاز موجود ہے۔
