وزیر اعلٰی پنجاب لوگوں کو پھانسیاں دینے کی باتیں کر رہے ہیں،عطاء اللہ تارڑ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن کے رہنما اور معاون خصوصی عطاء اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ جھوٹے مقدمات کا ڈٹ کے مقابلہ کروں گا،پی ٹی آئی شوق سے جھوٹے مقدمے کرے،ایک آڈیو ہے جو پورے ملک کے سامنے ہے،وزیراعلیٰ پنجاب لوگوں کو پھانسیاں دینے کی باتیں کررہے ہیں،پرویز الہٰی عدالتی حکم پر وزیراعلیٰ پنجاب بنے۔ عطا تارڑ نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ پنجاب میں کسی اپوزیشن کیخلاف کوئی ثبوت سامنے نہیں رکھا گیا ہے،رانا ثنااللہ کیخلاف منشیات کا جھوٹا مقدمہ بنایا گیا، جبکہ ہماری قیادت نے سختیاں برداشت کی ہیں۔
انکا کہنا تھا کہ شہباز گل کی گرفتاری سے کوئی قیامت نہیں آئی،ہم نے جیلیں کاٹیں لیکن آپ کی طرح رونا دھونا نہیں کیا،عمران خان اپنے محسنوں کے جنازے پر نہیں جاتے،اگر آپ لاتعلقی کا اعلان کرتے ہیں تو شہباز گل کو فارغ کریں۔
عطاءااللہ تارڑ نے نشاندہی کرتے ہوئے کہا چیف آف اسٹاف کا مطلب ہوتا ہے کہ ہر معاملات کو طے کرنا ہے،آپ بتائیں کیسے چیف آف اسٹاف نے آپ سے پوچھے بغیر بات کردی،فرانزک لیب سے پولیس کوبہت مدد ملی ہے۔

قبل ازیں عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ میرے خلاف جو مقدمات بنائے جا رہے ہیں،وہ محض تعصب اور سیاسی انتقام کی بنیاد پر ہیں۔ پنجاب میں پوری وزارت داخلہ سیاسی مخالفین کو دھمکیاں دینے میں مصروف ہے،جبکہ کرپشن اور اسٹریٹ کرائمزعروج پر ہیں۔ اپنے خلاف بنائے گئے بے بنیاد مقدما ت سے نمٹنے کے لیے قانونی راستہ اپناوں گا،اللہ تعالٰی کے فضل سے نہ کبھی جھکا تھا نہ جھکوں گا۔ ادھر وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی گئی۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے پولیس کو عطاتارڑ کی گرفتاری سے روک دیا ۔مسلم لیگ ن کے رہنما کی ضمانت 14 روز کے لیے منظور کی گئی۔ عطا تارڑ کی درخواست آج ہی سماعت کے لیے مقرر کی گئی تھی۔

WhatsApp
Get Alert