بجلی کے 200 یونٹ پر رعایت بھونڈا مذاق ہے، شیخ رشید
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کی جانب سے بجلی صارفین کو دیئے گئے ریلیف پر ردعمل دیتے ہوئے اسے بھونڈا مذاق قرار دے دیا۔
شیخ رشید نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ بجلی کے 200 یونٹ پر رعایت بھونڈا مذاق ہے، آئی ایم ایف ایجنڈے سے مفتاح تبدیل ہوگا اور شہباز گھر جائے گا۔
ن لیگ کے لیڈر خود کہ رہے ہیں حلقوں میں نہیں جاسکتے۔200 یونٹ پر رعایت بھونڈا مذاق ہے۔ سیلابی ریلا غریب کو ہی نہیں ،PDM کو بھی لے ڈوبے گا۔ نواز شریف اور آصف زرداری کی شرائط نہیں مانی گئی۔ ستمبر اہم فیصلوں کا مہینہ ہے۔ ن سے ش بھی نکلے گی،PDM بھی ٹوٹے گی،الیکشن کی تاریخ بھی آئے گی۔
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) August 26, 2022
انہوں نے کہا کہ مسلمان ممالک فوج کی وجہ سے امداد دے رہے ہیں۔ شہباز شریف حکومت کو کوئی پھوٹی کوڑی دینے کے لیے تیار نہیں، سیلابی ریلا غریب کو ہی نہیں پی ڈی ایم کو بھی لے ڈوبے گا۔سابق وزیرِ داخلہ نے کہا کہ ان کا ہر قدم عمران خان کو مضبوط اور مقبول بنا رہا ہے۔
انتخابات میں تاخیرعمران خان کے حق میں ہے یہ ن اور ش کی سیاست کو دفن کر دے گی، ن لیگی لیڈر خود کہہ رہے ہیں حلقوں میں نہیں جاسکتے۔انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف اور آصف زرداری کی شرائط نہیں مانی گئی۔
انہوں نے کہا کہ ستمبر اہم فیصلوں کا مہینہ ہے، ن سے ش بھی نکلے گی، پی ڈی ایم بھی ٹوٹے گی، الیکشن کی تاریخ بھی آئے گی۔