کوئٹہ(قدرت روزنامہ) جناح روڈ سٹی نالے میں پولیس اور منشیات فروشوں کے درمیان پولیس مقابلہ ہوا جس میں 8منشیات فروش ہلاک ہوگئے . پولیس کا کہنا ہے کہ جب کارروائی کی گئی تو منشیات فروشوں نے فائر نگ کردی جس کے تبادلے میں 8 افراد ہلاک ہوگئے .
پولیس نے منشیات فروشوں کے بنائے گئے ٹھکانے مسمار کردیے .
پولیس ذرائع کے مطابق درجن سے زائد منشیات فروشوں کو حراست میں بھی لے لیا گیا، منشیات فروشوں کے ٹھکانے سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور منشیات برآمد ہوا . پولیس نے ان ٹھکانوں کو آگ بھی لگادی . ہلاک منشیات فروشوں کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے .