کلین اینڈ گرین پاکستان شجرکاری مہم جاری ،محکمہ جنگلات جنوبی پنجاب نے پیرووال کے مقام پر7ہزار260 پودے لگا دیئے
خانیوال(قدرت روزنامہ)وزیر اعظم عمران خان کے کلین اینڈ گرین پاکستان وژن کو آگے بڑھاتے ہوئے جشن آزادی کی تقریبات کے سلسلہ میں پیرووال جنگل کے 10 ایکڑ رقبہ پر مزید 7 ہزار 260 پودے لگادیئے گئے-سیکرٹری جنگلات سائوتھ پنجاب سرفراز احمد خان،ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی اور ڈی پی او محمد علی وسیم نے پودے لگا کر مہم کا آغاز کیا-اس موقع پر ڈپٹی سیکرٹری ٹیکنیل طارق محمود،ڈی ایف او طارق محمود،سب ڈویژنل فاریسٹ آفیسر سمیت محکمہ جنگلات کے افسران و اہل علاقہ نے بھی پودے لگائے-سیکرٹری جنگلات سائوتھ پنجاب سرفراز احمد خان نے اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نسل نو کی بقاء کے لئے شجر کاری ناگزیر ہے اقوام متحدہ کی ماحولیاتی رپورٹ ہم سب کے لئے خطرے کی گھنٹی ہے ہر شجری شجرکاری مہم میں اپنا حصہ ڈالے-ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے اس موقع پر کہا کہ حکومت پنجاب کی پالیسی کے مطابق ضلعی انتظامیہ شجر کاری پلان پر عمل کررہی ہے تمام محکموں کو شجر کاری کے لئے ٹاسکس دیئے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ صرف پودے لگا دینا ہی کافی نہیں ان کی باقاعدگی کے ساتھ آبیاری ضروری ہے-