قدرت نیوز اسپیشل

روایتی رسم میں ہارنے کے بعد دُلہے نے دُلہن کو تھپڑ جڑ دیا، ویڈیو وائرل

ازبکستان(قدرت روزنامہ)ازبکستان سے تعلق رکھنے والی ایک دُلہن کو اس وقت خوفناک لمحات کا سامنا کرنا پڑا جب اس نے اپنے شوہر کے ساتھ روایتی رسم میں اسے ہرادیا جس کے بعد دلہا نے یہ بدلہ شادی کی بھری محفل میں ہی نکال دیا۔کہانی اس وقت شروع ہوئی جب جوڑے کوشادی کے موقعے پرایک روایتی رسم کے لیے مدعو کیا گیا جس میں انہیں کوئی چیزتوڑنےکے لیے دی گئی تھی۔
رسم کے اس مقابلے کا اصول یہ ہے کہ جوڑے میں سےجو کام پہلے کرتا ہے جیت جاتا ہے اور اسے انعام دیا جاتا ہے، اس موقعے پردُلہن مقابلہ جیت گئی اور جب دولہے کو معلوم ہوا کہ دلہن نے اسے شکست دی ہے تواس نے سب کے سامنے اس کے سرپر زوردار تھپڑ دے مارا۔


ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تھپڑ کھانے کے بعد دلہن لڑکھڑاگئی اور اس نے اپنا عروسی لباس فرش سے اوپر کیا اور اپنے سر پر ہاتھ رکھا۔ جبکہ اس ویڈیو میں یہ بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ اسے دلہا کی طرف سے رد عمل پر شدید صدما پہنچا، اس واقعے کے بعد دو دوسری خواتین نے اسے اسٹیج سے باہر نکالا۔
اس دوران دولہے کے ساتھ کھڑا شخص بھی گھبراہٹ میں حیران نظر آیا، اس نے اپنا فون پکڑے رکھا جب میوزک جاری تھا اور پارٹی کی لائٹس ان کے اردگرد چمک رہی تھیں۔جبکہ تھپڑ مارنے کے بعد دولہا اسٹیج پرایسے ہی کھڑا رہا جیسے کچھ ہوا ہی نہ ہو اورخاموشی سے ہجوم کو گھورتا رہا۔
واضح رہے کہ یہ پہلی بار نہیں ہے کہ ازبکستان سے تعلق رکھنے والے دولہے کی اپنی دلہن پر حملہ کرتے ہوئے ویڈیو سامنے آئی ہے۔ 2019 میں بھی اسی طرح کے ایک واقعے کا کلپ لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا تھا، جب دولہے نے ڈرامہ کرنے کے بعد غصے میں اپنی بیوی کو پیٹا تھا۔

متعلقہ خبریں