امریکی ڈالر پاکستانی روپے کے پرخچے اڑانے میں مصروف۔۔۔ڈالر کی قیمت میں پر سے اضافہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) امریکی ڈالر کو مسلسل عروج اور اس کے مقابلے میں پاکستانی روپے کا زوال کا سفر جاری ہے ۔آج پھر کاروبار کے آغاز سے ہی ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ ہوا ہے۔انٹر بینک میں ڈالر 12 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 236 روپے کا ہو گیا ہے۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ہے جو بعد میں منفی رجحان میں تبدیل ہو گیا۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں پہلے اضافہ ہوا، پھر وہ 156 پوائنٹس کم ہو کر 41615 پر آ گیا۔