افغانستان میں امن کی حمایت کریں گے ، ترک وزیر خارجہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ترک وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے کہا ہے کہ افغانستان میں یکجہتی اور امن کی حمایت کریں گے . فصیلات کے مطابق ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے افغانستان کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے اردن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ترکی کے طالبان سمیت تمام افغان فریقین سے مذاکرات جاری ہیں .

ترک وزیر خارجہ نے کہا کہ کابل ایئرپورٹ محفوظ ہونے کے بعد انخلا دوبارہ شروع کیا جائے گا . میولود چاوش اولو نے یہ بھی کہا کہ کابل ایئرپورٹ کی سیکیورٹی، اقتدار کی منتقلی پر امریکا، اتحادیوں سے بات جاری رکھیں گے . ترک وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے مزید کہا کہ ترکی نے طالبان کے پیغام کو مثبت انداز میں دیکھا ہے ،افغانستان میں یکجہتی اور امن کی حمایت کریں گے . . .

متعلقہ خبریں