وفد کی سربراہی صلاح الدین ربانی نے کی . وفد میں صلاح الدین ربانی،محمد یونس قانونی، استاد محمد کریم خلیلی،احمد ضیاء مسعود، استاد محمد محقق، احمد ولی مسعود، عبدالطیف پدرام اور خالد نور شامل تھے . ملاقات میں افغانستان کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا . آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان افغانستان سے وسیع البنیاد تعلقات چاہتا ہے . افغانستان میں دیرپا امن و استحکام کیلئے ہر ممکن تعاون فراہم کرتے رہیں گے . جنرل باجوہ کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن و استحکام خطے کے امن و خوشحالی کیلئے ناگزیر ہے . پاکستان افغانستان کے عوام کے ساتھ کھڑا ہے . پاک فوج کے سربراہ نے کہا کہ افغانستان میں دیرپا امن و استحکام کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرتے رہیں گے . افغانستان میں امن و استحکام خطے کے امن و خوشحالی کے لیے ناگزیر ہے . افغان وفد نے پاک آرمی کی قربانیوں اور کاوشوں کو سراہا . وفد نے افغان امن، استحکام، سماجی و معاشی ترقی کے لیے کاوشوں کو بھی سراہا . افغان امور میں پیشرفت کے تناظر میں بھی وفد نے اپنا نقطہ نظر پیش کیا . . .
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ساتھ افغانستان کی8رکنی اعلی سطحی وفد نے ملاقات کی ہے . پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ملاقات میں افغان سیاسی رہنماؤں پر مشتمل 8 رکنی وفد کا جی ایچ کیو کا دورہ کیا ہے .
متعلقہ خبریں