خفیہ ریکارڈنگ کا معاملہ، احسن اقبال نے عمران خان پر شک کا اظہار کر دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ہو سکتا ہے عمراب خان آڈیو لیکس کھیل کا حصہ ہوں . احسن اقبال نے استفسار کیا کہ منظر پر نہ آنے والی آڈیو لیکس کی معلومات عمران خان کے پاس میے آ گئیں .

احسن اقبال نے جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ آڈیو لیکس کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی بنائی گئی ہے .
آڈیو لیکس درست ہوں بھی تو ان میں قابل اعتراض کچھ نہیں . اگر عمران نیازی کے پاس ان آڈیو لیکس کی معلومات ہیں جو فی الحال منظر عام پر نہیں تو ہو سکتا ہے عمران خان بھی اس کھیل کا حصہ ہوں . احسن اقبال نے مزید کہا فارنزک آڈٹ تک نہیں کہہ سکتے کہ آڈیو مستند ہے . یہ تو معمول کی بات چیت ہے جو ہر حکومت میں مشاورت ہوتی ہے .
جبکہ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے آڈیو لیک کے معاملہ کی تحقیقات کیلئے اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی قائم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سکیورٹی پر بہت بڑا سوالیہ نشان اور وزیراعظم ہائوس کی ہی نہیں ریاست پاکستان کے وقارکا معاملہ ہے، عمران نیازی ملک کے وجود کیلئے بہت بڑا خطرہ ہے جس نے افواج پاکستان سمیت اداروں کو تقسیم کرنے کی مذموم کوشش کی، پی ٹی آئی پارلیمنٹ میں واپس آتی ہے تو آجائے، حکومت میں آنے پر ہمیں کوئی پچھتاوا نہیں، عام انتخابات وقت پر ہوں گے، ڈاکٹرز نے جیسے ہی اجازت دی نواز شریف وطن واپس آ جائیں گے، مریم نواز نے اپنے داماد کیلئے کوئی سفارش نہیں کی، شنگھائی تعاون تنظیم اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران ملاقاتوں میں پاکستان میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات، اسلامو فوبیا کے فتنے، مسئلہ کشمیر، فلسطین اور بھارتی مظالم کو اجاگر کیا، آرمی چیف کی تقرری سے متعلق فیصلہ آئین و قانون کے مطابق ہو گا .

. .

متعلقہ خبریں