معیشت کو ایک اور بڑا جھٹکا؛ موڈیز نے پاکستان کی درجہ بندی مزید کم کر دی
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی درجہ بندی مزید کم کر دی ہے۔تفصیلات کے مطابق موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ منفی سے گرا کر سی مقرر کر دی ہے۔پاکستان 7 سال بعد موڈیز کی سی رینکنگ میں دوبارہ آگیا ہے۔واضح رہے کہ سوڈیز نے جون میں پاکستان کی ریٹنگ منفی کی تھی، اس بار آئی ایم ایف سے ڈیل بھی کام نہ آئی۔
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما حسان خاور نے موڈیز کے اس فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ واپس آتے ہوئے اسحاق ڈار ملک کیلئے تحائف لے کر آئے ہیں جیسے موڈیز نے پاکستان کی طویل مدتی غیر ملکی قرضوں کی درجہ بندی کو گھٹا دیا ہے جو کہ تاریک اقتصادی نقطہ نظر کی عکاسی کرتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف پروگرام کو خطرے میں ڈال کر ڈار آگ سے کھیل رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ آگے بڑھنے کا واحد راستہ منصفانہ اور آزادانہ انتخابات ہیں جو سیاسی یقین اور معاشی استحکام کا باعث بنتے ہیں۔
Dar comes bearing gifts: Moody’s has downgraded Pakistan’s long term foreign debt rating, reflecting bleak economic outlook. By risking the IMF program, Dar is playing with fire.
Only way forward is fair & free elections, leading to political certainty and economic stability. pic.twitter.com/tQ9xjj9O4n
— Hasaan Khawar (@hasaankhawar) October 6, 2022