کراچی (قدرت روزنامہ)سندھ میں سیلاب متاثرین کے نقصان کے جائزہ لینے کے معاملے پر سندھ حکومت نے ضلع اور تعلقہ سطح پر کمیٹیاں قائم کردی ہیں . تفصیلات کے مطابق سیلاب زدگان کے نقصان کا جائزہ لینے کے لیے ضلعی سطح پر کمیٹی ڈپٹی کمشنرز کی سربراہی میں کام کرینگی .
تعلقہ سطح پر اسسٹنٹ کمشنر سیلاب متاثرین کے نقصان کا جائزہ لینے والی کمیٹی کے سربراہ ہونگے جبکہ کمیٹیوں مین پاک فوج، محکمہ بلدیات ، این ڈی ایم اے اور پی ڈی ایم اے کے افسران شامل ہونگے . کمیٹیوں کو سندھ بھر میں سیلاب سے متاثرہ افراد کے نقصان کا جائزہ لیکر رپورٹ سندھ حکومت کو پیش کرے گی .
سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں فصلوں، لائیو اسٹاک گھروں سمیت قیمتی اشیاء ضایع ہونے کے مکمل اعداد شمار اکٹھے کرکے رپورٹ سندھ حکومت کو پیش ہوگی . رپورٹ کی روشنی میں سندھ حکومت جائزہ لیکر متاثرین کو معاوضہ دے گی .