ممبئی(قدرت روزنامہ)بگ باس سیزن 16 کی سب سے مہنگی امیدوار سمبل توقیر خان کو سب سے زیادہ مشکلات کا سامنا ہے . بھارتی میڈٰیا رپورٹس کے مطابق سمبل کا تعلق ریاست مدھیاپردیش کے شہر کٹنی سے ہے، وہ دھاونی بھانوشالی کی میوزک ویڈیو ’واسطے‘ کا حصہ بھی ہیں تاہم سمبل اب تک کسی ایک مباحثے کا حصہ بننے میں ناکام رہی ہیں .
View this post on Instagram
انہوں نے اپنے ٹی وی کیریئر کا آغاز 2009ء میں بطور سبھادرا ’چدرگپت موریا‘ نامی شو سے کیا تھا .
بگ باس کی ایک حالیہ قسط میں سمبل توقیر نے اپنی نجی زندگی کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ہاﺅس سے باہر کسی شخص کے ساتھ تعلق میں ہے .
View this post on Instagram
انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ بوائے فرینڈ کون ہے تاہم سمبل کے مداحوں کا کہنا ہے کہ وہ شخص فہمان خان ہے جس نے ’املی‘ میں سمبل کے ساتھ کام کیا تھا .
سمبل توقیر بگ باس 16 میں ایک ہفتے کے 12 لاکھ روپے لے رہی ہیں جبکہ نمرت کور، ٹینا دتا اور مانیا سنگھ کو فی کس 8 لاکھ بھارتی روپے فی ہفتہ معاوضہ دیا جا رہا ہے .
View this post on Instagram
اس سیزن کے متنازعہ ترین امیدوار ساجد خان مبینہ طور پر 5 لاکھ روپے فی ہفتہ معاوضہ لے رہے ہیں .