کراچی: ٹریفک جام میں شہریوں کو لوٹنے والے 8 رکنی گروہ کے 4 ملزم گرفتار

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں ٹریفک جام کے دوران شہریوں کو لوٹنے والے 8 رکنی گروہ کے 4 ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا جبکہ ان کے دیگر ساتھیوں کو پکڑنے کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں . کراچی کے ضلع سینٹرل کی سر سید ٹاؤن پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزمان کے گروہ کے 4 ملزمان کو گرفتار کیا ہے .


پولیس کے مطابق نوید، ساگر عباسی، آصف اور رضا عباس کو گرفتار کیا گیا جن کے قبضے سے 10 موبائل فون، 4 پستول، 8 راؤنڈ، پرس اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی . ترجمان کے مطابق ملزمان قیوم آباد اور سرجانی ٹاؤن کے رہائشی ہیں اور قیوم آباد سے سرجانی کے روٹ پر ہی واردات کرتے ہیں، ملزمان کا 8 رکنی گروہ ہے اور ان کا جنوبی پنجاب سے تعلق ہے .
ملزمان نے انکشاف کیا ہے کہ بلوچ کالونی پُل، حسن اسکوائر، لیاقت آباد اور ناگن چورنگی برِجز پر ٹریفک جام کے دوران شہریوں کو لوٹتے اور فرار ہو جاتے ہیں . ملزمان نے انکشاف کیا کہ 4 موٹر سائیکلوں پر 8 ملزمان مسلح سوار ہو کر چائے کے ہوٹلوں پر بیٹھے ہوئے شہریوں کو بھی لوٹتے تھے . ملزمان کا سرسید پولیس سے ایک ہفتہ قبل مقابلہ ہوا تھا، اس دوران ملزمان پولیس پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے .

. .

متعلقہ خبریں