شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی راہیں جدا ہونے کی افواہیں زور پکڑ گئیں
لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان کے کرکٹر شعیب ملک اور ان کی اہلیہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے درمیان علیحدگی کی افواہوں میں شدت آگئی۔سوشل میڈیا پر کھیلوں کی دنیا کی اسٹار جوڑی شعی ملک اور ثانیہ مرزا کے درمیان علیحدگی کی افواہیں زور پکڑ گئی ہیں جن میں کہا جا رہا ہے کہ دونوں مبینہ طورپر علیحدہ ہوگئے ہیں۔
شعیب ملک اورثانیہ مرزا نے گزشتہ دنوں اپنے بیٹے اذہان مرزا ملک کی سالگرہ ایک ساتھ منائی۔ ثانیہ مرزا نے سالگرہ کی تصاویر اپنے سوشل میڈیا پر پوسٹ نہیں کیں لیکن شعیب ملک نے ایک تصویر اپنے مداحوں کے لیے شئیر کی۔ثانیہ مرزا نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پراذہان کے ساتھ ایک تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ بیٹے کے ساتھ گزارا وقت مشکل ترین لمحات میں مدد کرتا ہے۔
شعیب ملک اور ثانیہ مرزا نے اب تک علیحدگی کی خبروں سے متعلق کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔ دونوں کی شادی 2010 میں ہوئی تھی جس کی پاکستانی میڈیا میں بھرپور کوریج کی گئی تھی۔